نشانہ بازی عالمی کپ: ایشوریہ پرتاپ نے طلائی تمغہ جیتا

ایشوریہ پرتاپ تومر نے ہنگری کے زلان پیکلر کو 16-12 سے ہرا کر پوڈیم پر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ اس سے قبل وہ کوالیفکیشن میں بھی 593 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے تھے۔

ایشوریہ پرتاپ تومر، تصویر آئی اے این ایس
ایشوریہ پرتاپ تومر، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

چانگون: ہندوستان کی رائفل شوٹر ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر نے ہفتہ کو آئی ایس ایس ایف نشانہ بازی عالمی کپ کے مردوں کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا جبکہ پسٹل شوٹر منو بھاکر خواتین کے 25 میٹر پسٹل مقابلے میں تمغہ حاصل کرنے سے محروم رہیں۔

ایشوریہ تومر نے ہنگری کے زلان پیکلر کو 16-12 سے ہرا کر پوڈیم پر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ اس سے قبل وہ کوالیفکیشن میں بھی 593 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے تھے۔ 21 سالہ تومر نے رینکنگ مرحلے میں 409.8 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ ہنگری کے پیلکر 406.7 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔


خواتین کے 25 میٹر پسٹل مقابلے میں ہندوستان کی نوجوان شوٹر بھاکر نو پوائنٹس کے فرق سے تمغہ سے محروم رہیں۔ کوالیفکیشن راؤنڈ میں 581 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہنے والی بھاکر 18 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ مرحلے میں سرفہرست رہیں لیکن فائنل میں کارکردگی برقرار نہ رکھ سکیں اور چوتھے نمبر پر رہیں۔

ہندوستان نو تمغوں (چار طلائی، چار چاندی اور ایک کانسی) کے ساتھ تمغوں کی ٹیبل میں سرفہرست ہے، جبکہ میزبان کوریا تین طلائی اور ایک چاندی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ سربیا تین طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔