ماسک لگا کر بھی ان لاک ہوگا فون! اس کمپنی کے صارفین کے لئے خوشخبری

کمپنی نئے فیس آئی ڈی فیچر پر کام کر رہی ہے جس کے تحت ماسک لگا کر بھی ڈیوائس کو ان لاک کیا جاسکے گا۔

Getty Images
Getty Images
user

قومی آوازبیورو

دنیا بھر میں آئی فون کے صارفین اب فیس ماسک لگا کر بھی ڈیوائس کی اسکرین کو اَن لاک کرسکیں گے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد جہاں ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے وہیں موبائل چلانے والے ان صارفین کو مشکلات پیش آئیں جو چہرے کی مدد سے ڈیوائس کی اسکرین ان لاک کرتے ہیں۔

چہرے پر ماسک ہونے کے باعث ڈیوائس کی اسکرین صارف کے چہرے کو ٹھیک طرح اسکین نہیں کر پاتی جس کی وجہ سے ماسک اتارنا پڑتا ہے لیکن آئی فون انتظامیہ اپنے صارفین کے لیے یہ مسئلہ حل کرنے جا رہی ہے۔


ایپل کمپنی نئے فیس آئی ڈی فیچر پر کام کر رہی ہے جس کے تحت ماسک لگا کر بھی ڈیوائس کو ان لاک کیا جاسکے گا۔ فی الحال یہ سہولت آئی او ایس 14.5 کے بیٹا ورژن اور فیچر ایپل واچ او ایس 7.4 کے بیٹا ورژن میں موجود ہے جو ڈیوائسز کو فیس ماسک پہننے پر بھی خودکار طور پر ان لاک کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Feb 2021, 2:40 PM