اسرو: این ایس آئی ایل کا پہلا تجارتی مشن، 28 فروری کو خلا میں بھیجے جائیں گے 20 سٹلائیٹ

اسرو نے اس خصوص میں کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ایس ایل وی سی 51، این ایس آئی ایل کا پہلا تجارتی مشن ہوگا۔ امیزون۔1 اس مشن کا ابتدائی سٹلائیٹ ہوگا جو برازیل کا پہلا سٹلائیٹ مشن ہوگا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

حیدرآباد: حال ہی میں قائم شدہ نیو اسپیس انڈیا لمٹیڈ (این ایس آئی ایل) کے پہلے تجارتی مشن میں اسرو برازیل کے امیزون 1 اور دیگر 20 سٹلائیٹس کو اے پی کے سری ہری کوٹہ سے 28 فروری کو چھوڑے گا۔ اسرو نے ہفتہ کو کہا کہ خلائی ایجنسی کی خلائی گاڑی پی ایس ایل وی۔ سی 51 کا استعمال کرتے ہوئے سٹلائیٹس 28 فروری کو 10.23 بجے چھوڑے جائیں گے۔

اسرو نے اس خصوص میں کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ ”پی ایس ایل وی سی 51، این ایس آئی ایل کا پہلا تجارتی مشن ہوگا۔ امیزون۔1 اس مشن کا ابتدائی سٹلائیٹ ہوگا جو برازیل کا پہلا سٹلائیٹ مشن ہوگا۔ یہ ہندوستان سے چھوڑا جائے گا۔“ امیزون 1، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ریسرچ (آئی این پی ای) کا پہلا زمین کا مشاہداتی سٹلائیٹ ہوگا۔ اس سٹلائیٹ کے ذریعہ امیزون علاقہ میں جنگلات کی کٹائی کی نگرانی کے لئے استعمال کنندوں کو ریموٹ سنسنگ ڈاٹا فراہم کرتے ہوئے موجودہ ڈھانچہ کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی اور بزازیل کے خطہ میں متنوع زراعت کا تجزیہ کرنے میں بھی تعاون حاصل ہوگا۔


20 سٹلائیٹس میں اسرو کے آئی این ایس۔2 ٹی ڈی، آئی این۔اسپیس کے چار اور ایک ستیش دھون ایس اے ٹی اور این ایس آئی ایل کے 15 سٹلائیٹ شامل ہیں۔ پی ایس ایل وی۔ سی 51، پی ایس ایل وی کا 53 واں مشن ہے۔ پی ایس ایل وی۔ سی/51 امیزون 1، محکمہ خلا کے تحت حکومت ہند کی کمپنی این ایس آئی ایل کا پہلا مشن ہے۔ سال 2021 میں اسرو کا یہ پہلا مشن اور ایس ڈی ایس سی شار سے 78 واں خلائی مشن ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */