چین نے زمین کا مشاہدہ کرنے والا سٹیلائٹ گاؤفین - 502 لانچ کیا

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاؤفین -502 سیٹلائٹ منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11:01 بجے لانچ کیا گیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

تائیوان: چین نے منگل کے روز شمالی صوبے شانکشی کے تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے زمین کا نیا مشاہداتی سیٹلائٹ ’گاؤفین -502‘ لانچ کیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاؤفین -502 سیٹلائٹ منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11:01 بجے لانچ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ کو لانگ مارچ -4 سی راکٹ پر لانچ کیا گیا۔ سیٹلائٹ کامیابی سے اپنے مدار میں داخل ہوا۔

یہ لانگ مارچ کریئر راکٹ سیریز کا 387 واں فلائٹ مشن تھا۔ قابل ذکر ہے کہ زمین کا مشاہدہ کرنے والے مصنوعی سیارے غیر فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جیسے ماحولیات کی نگرانی، موسمیاتی مطالعہ، نقشے بنانا وغیرہ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔