سعودی عرب میں سات ہزار سال پرانی جانوروں کی شکار گاہیں دریافت

اس دوران پتھروں کی 104 تنصیبات کی صحرا نفود کی جنوبی حدود کے آس پاس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جن کی تعداد اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ وہ حرہ خیبر سے بہت دور تک پھیلے ہوئے ہیں۔

سعودی عرب میں سات ہزار سال پرانی جانوروں کی شکار گاہیں دریافت
سعودی عرب میں سات ہزار سال پرانی جانوروں کی شکار گاہیں دریافت
user

قومی آوازبیورو

الریاض: سعودی عرب میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے صحرا نفود میں پتھروں سے تیار کی گئی تنصیبات کے ڈھانچوں کا پتا چلایا ہے جن کے بارے میں‌ خیال کیا جاتا ہے کہ انہیں جانوروں کے شکار کے لیے شکارگاہ کے طورپر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یہ شکار گاہیں 7000 سال پرانی بتائی جاتی ہیں۔

سعودی ثقافتی ورثہ اتھارٹی نے بتایا کہ ماہرین نے آثار قدیمہ کی ٹیم کے کام کے نتائج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مملکت کے شمالی علاقوں میں تقریبا 5000 سال پہلے لوگ ایک مخصوص ثقافت کے تحت زندگی بسر کرتے تھے۔ انہوں‌ نے اپنی قیام کے لیے جھونپڑیوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے باڑے اور ان شکار گاہیں بھی تیار کی تھیں۔ جو اس دور کے تہذیب وتمدن کی واضح مثال ہے۔


انہوں نے نشان دہی کی ہے کہ یہ سائنسی پیش رفت جس کے نتائج پر مبنی مطالعہ بین الاقوامی ہولوسن جرنل آف سائنس نے شائع کیا ہے، یہ جرمنی کے میکس پلانک انسٹیٹیوٹ، آکسفورڈ یونیورسٹی، اور کنگ سعود یونیورسٹی کی شرکت سے ہیریٹیج اتھارٹی کے زیر قیادت گرین عرب جزیرہ نما پروجیکٹ کے فیلڈ ورک کا حصہ ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ٹیم کے ذریعہ کیے گئے سائنسی فیلڈ نے آثار قدیمہ اور ماحولیاتی سیاق و سباق میں پتھروں کی تنصیبات کی ترقی کے آغاز کا پتا چلایا۔ خاص طور پر یہاں پر مستطیل شکل کی تنصیبات کو جانوروں کے جال کے طور پر بیان کیا گیا، کیونکہ ان مستطیلوں نے اسی طرح کا کردار ادا کیا اور چراگاہوں کے مقابلے کے ذریعہ انسانوں میں علاقائی طرز عمل کی نشوونما کو ظاہر کیا۔ جزیرہ نما عرب کے مشکل اور غیر مستحکم ماحول میں حتیٰ کہ ہولوسین دور کے مرطوب وقت میں جب یہ ماحول خشک سالی سے گزر رہا تھا۔


یہ تنصیبات جزیرہ نما صحرا نفود کے جنوبی مضافات میں موجود ہیں۔ حالیہ دہائیوں میں خطے اور اس کے قدیم ماحول کا مطالعہ کرنے کے لیے شمال کے صحرائے جبل اجا کی مغربی سرحد سے مغرب میں تیما تک اور جنوب میں صحرا نفود تک ہزاروں سال پرانی تہذیبوں کی باقیات اور ان کے آثار ملتے ہیں۔

اس دوران پتھروں کی 104 تنصیبات کی صحرا نفود کی جنوبی حدود کے آس پاس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جن کی تعداد اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ وہ حرہ خیبر سے بہت دور تک پھیلے ہوئے ہیں۔ توقع کی جاتی ہے کہ مستطیل نما شکار گاہوں کی باقیات مشرق کی سمت میں بھی ہو سکتی ہیں۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 Aug 2020, 3:57 PM