حقیقی رشتے میں ملا دھوکہ تو خاتون نے’ چیٹ جی پی ٹی ‘ بوائے فرینڈ سے کرلی شادی، جاپان میں انوکھا واقعہ
شادی کے لیے کینو باقاعدہ سفید لباس میں ملبوس ہوئی اور آگمینٹیڈ ریلٹی گلاسیز کا استعمال کیا تاکہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کو اپنے ساتھ کھڑا دیکھ سکے۔ اس شادی میں کینو کے والدین بھی شامل ہوئے۔

جاپان میں ایک انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک 32 سالہ خاتون نے چیٹ جی پی ٹی پر بنائے گئے ورچوئل بوائے فرینڈ سے شادی کرلی ہے۔ اس کے لیے خاتون نے باقاعدہ شادی کی تقریب منعقد کی جس میں اس کے والدین بھی شامل ہوئے۔ سوشل میڈیا پراس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد بہت سے لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا جب کہ کئی لوگوں کا خیال ہے کہ اس دور میں ایسا ہونا عام ہے۔ وہیں خاتون کا کہنا ہے کہ وہ یہ شادی کرکے خوش ہے۔
خبر کے مطابق 32 سالہ خاتون کینوکافی وقت تک رلیشن شپ میں رہی لیکن اس کا دل ٹوٹ گیا۔ اس سے وہ تنہائی محسوس محسوس کرنے لگی تھی اور جذباتی مدد کے لیے اس نے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال شروع کر دیا۔ اس نے کلاؤس نامی ایک ورچوئل کردار تیار کیا اور آہستہ آہستہ اس کے ساتھ بات چیت کرنے میں اسے لطف آنے لگا۔ چند ماہ بعد کینو نے کلاؤس کو بتایا کہ وہ اس سے پیار کرنے لگی ہے اور شادی کرنا چاہتی ہے۔ کینو کا کہنا ہے کہ چند ہفتوں بعد کلاؤس نے اسے پرپوز کردیا اور اس نے شادی کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔
کینو کی اس کی ورچول بوائے فرینڈ سے شادی اوکایاما سٹی میں ہوئی۔ اس کے لئے کینو نے ایک مقامی کمپنی کی مدد لی جو افسانوی کرداروں والے لوگوں کی شادی کرواتی ہے۔ شادی کے لیے کینو باقاعدہ سفید لباس میں ملبوس ہوئی اور آگمینٹیڈ ریلٹی گلاسیز کا استعمال کیا تاکہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کو اپنے ساتھ کھڑا دیکھ سکے۔ اس شادی میں کینو کے والدین بھی شامل ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : مفت ’چیٹ جی پی ٹی گو‘ کے لیے ہوجائیے تیار!
کینو اس بات سے واقف ہے کہ ورچوئل بوائے فرینڈ کے ساتھ اس کا رشتہ نازک ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ اے آئی کسی بھی وقت بدل سکتی ہے۔ انہوں نے اپنی صحت کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ اس شادی سے انہیں بچے نہیں ہوسکتے۔ کینو کا خیال ہے کہ وہ اس سے خوش ہیں کیونکہ اے آئی پارٹنر کے ساتھ رہنا آسان ہوجاتا ہے اور آپ پر کوئی دباؤ نہیں رہتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔