ملک میں سال 2021 تک 5-جی سروسز متعارف کرا دیں گے: مکیش امبانی

مکیش امبانی نے 2021 کی دوسری سہ ماہی میں سودیشی 5 جی تکنیک لانچ کرنے کی تیاری کے بھی اشارے دیئے۔ انہوں نے ریلائنس جیو کی 5 جی تکنیک کو سودیشی بتایا۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے منگل کے روز ورچیول انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) سے خطاب کرتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا کہ سال کے وسط تک ان کی موبائل کمپنی جیو ملک میں 5-جی خدمات متعارف کرا دی گی۔ ارب پتی صنعت کار امبانی نے کہا کہ جیو کی طرف سے پیش کی جانے والی 5-جی خدمت حکومت کی آتم نربھر بھارت کی پالیسی کی گواہی دے گی۔

تقریب سے خطاب کے دوران مکیش امبانی نے حکومت سے اپیل کی کہ ان 30 کروڑ ہندوستانیوں کو جو آج بھی 2-جی تکنیک میں پھنسے ہیں، پسماندہ نیٹورک تکنیک سے ہائی انٹریٹ پر شفٹ کرنے کے لئے پالیسی بنائی جائے۔ مکیش امبانی نے 2021 کی دوسری سہ ماہی میں سودیشی 5 جی تکنیک لانچ کرنے کی تیاری کے بھی اشارے دیئے۔ انہوں نے ریلائنس جیو کی 5 جی تکنیک کو سودیشی بتایا۔


مکیش امبانی نے کہا کہ جیو کی دیسی 5 تکنیک پردھان منتری کے آتم نربھر بھارت مشن کی کامیابی کی گواہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈیجیٹل مشن کی تعریف کرتے ہوئے مکیش امبانی نے کووڈ کے دور میں اسے ملک کی ڈیجیٹل لائف لائن بتایا۔ سرکار کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا کہ ملک جلد ہی سافٹ ویئر کے ساتھ ہارڈ ویئر میں بھی اوّل ہوگا۔

آئی ایم سی 2020 کا اہتمام محکمہ ٹیلی مواصلات، حکومت ہند اور سیلولر آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا (سی او اے آئی) کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔ ٹیلی مواصلات انڈسٹری کے اس پروگرام کے چوتھے ایڈیشن کا اہتمام کورونا وائرس وبا کی وجہ سے پہلی بار ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔ پروگرام 8 سے 10 دسمبر تک چلے گا۔


انڈیا موبائل کانگریس 2020 کا موضوع ’مربوط تخلیق۔ اسمارٹ، محفوظ، ٹکاؤ‘ ہے۔ اس کے انعقاد کا مقصد پردھان منتری مودی کے ’ آتم نربھر بھارت ‘، ڈیجیٹل انوویشن‘ اور’ مسلسل ترقی، صنعت اور انوویشن‘ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے ٹیلی مواصلات روی شنکر پرساد، وزیر مملکت سنجے دھوترے اور ٹیلی مواصلات کے سکریٹری انشو پرکاش بھی اس تقریب میں موجود رہے۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی کے علاوہ بھارتی گروپ کے بانی اور چیئرمین سنیل بھارتی متل نے بھی موبائل کانگریس سے خطاب کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */