’چندریان-3‘ نے مدار تبدیل کرنے کا تیسرا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کیا، اِسرو نے کہا ’سب کچھ ٹھیک ہے‘

اِسرو نے جانکاری دی ہے کہ چاند مشن اپنے طے وقت پر آگے بڑھ رہا ہے اور مدار (آربٹ) بدلنے کا تیسرا عمل (اَرتھ باؤنڈ آربٹ مینیووَر) بنگلورو سے کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>چندریان-3، تصویر آئی اے ین ایس</p></div>

چندریان-3، تصویر آئی اے ین ایس

user

قومی آوازبیورو

چندریان-3 چاند کے اپنے سفر پر آگے بڑھ رہا ہے اور اِسرو کا کہنا ہے کہ ابھی تک سب کچھ طے منصوبوں کے مطابق ہوا ہے۔ یعنی ہندوستان کے اس چاند مشن میں سب کچھ ٹھیک ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اس مرتبہ چندریان کی چاند پر سافٹ لینڈنگ کامیاب ہونے والی ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق چندریان-3 نے مدار تبدیل کرنے کا اپنا تیسرا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔ اِسرو نے جانکاری دی ہے کہ مشن اپنے طے وقت پر ہے اور مدار (آربٹ) بدلنے کا تیسرا عمل (اَرتھ باؤنڈ آربٹ مینیووَر) بنگلورو سے کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔

اس سے قبل پیر کے روز چندریان-3 کامیابی کے ساتھ زمین کے دوسرے مدار میں داخل ہوا تھا۔ اِسرو نے اس سلسلے میں بیان جاری کر تفصیلی جانکاری بھی دی تھی۔ اِسرو نے اس وقت بتایا تھا کہ چندریان-3 زمین سے 41603 کلومیٹر x 226 کلومیٹر دور واقع زمین کے مدار میں موجود ہے۔ اس سے قبل اتوار کو چندریان-3 نے زمین کے پہلے مدار سے دوسرے مدار میں چھلانگ لگائی تھی۔ حالانکہ اب چندریان-3 تیسرے مدار میں چھلانگ لگا چکا ہے۔


واضح رہے کہ اِسرو نے 14 جولائی کو کامیابی کے ساتھ چندریان-3 مشن کو لانچ کیا تھا۔ یہ ہندوستان کا تیسرا مشن ہے جو چاند پر بھیجا گیا ہے۔ اس مشن کے تحت ہندوستان کا منصوبہ چاند کے جنوبی قطب پر چندریان-3 کی سافٹ لینڈنگ ہے۔ ہندوستان اگر اس میں کامیاب ہو جاتا ہے تو ہندوستان ایسا کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔ ابھی تک امریکہ، روس اور چین نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔