کونو نیشنل پارک میں 3 چیتوں کی گردن پر زخم، انفیکشن کا اندیشہ، اب تک 8 بیرون ملکی چیتوں کی ہو چکی ہے موت

کونو نیشنل پارک میں موجود چیتوں میں سے تین اوبان، فرینڈی اور ایلٹن کی گردن پر زخم دیکھنے کو ملے ہیں، ان زخم کی وجہ سے انفیکشن پھیلنے کا بھی اندیشہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>چیتا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

چیتا، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش کے شیوپور ضلع واقع کونو نیشنل پارک کے تین چیتوں کی گردن میں زخم کے سبب انفیکشن کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔ چیتوں کے علاج میں ڈاکٹروں کی ٹیم مصروف ہے۔ یہ بھی خبر ہے کہ افریقہ سے کچھ ماہرین بھی کونو نیشنل پارک پہنچنے والے ہیں۔

محکمہ جنگلات کے ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق حال میں کونو نیشنل پارک میں موجود بیرون ملکی چیتوں میں سے تین اوبان، فرینڈی اور ایلٹن کی گردن میں زخم پائے گئے ہیں۔ اس زخم کی وجہ سے انفیکشن بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ یہ انفیکشن گردن میں اس جگہ پر پائے گئے ہیں جہاں آئی ڈی کالر لگا ہوا ہے۔


کونو نیشنل پارک مینجمنٹ سے منسلک افسران کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم لگاتار چیتوں کی جانچ کر رہی ہے۔ جنوبی افریقہ کے ماہرین بھی کونو پہنچنے والے ہیں جو سبھی چیتوں کی صحت کا جائزہ لیں گے۔ چیتوں کی صحت کی جانچ کے بعد ہی حقیقت حال واضح ہو پائے گا۔ اس وقت جنگل میں سرگرم 10 چیتوں کی جانچ پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ کونو نیشنل پارک میں دو چیتوں کی موت ہوئی تھی اور ان کے جسم میں زخم کے نشان پائے گئے تھے۔ کونو میں اب تک آٹھ بیرون ملکی چیتوں کی موت ہو چکی ہے۔ اِس وقت نیشنل پارک میں 15 چیتے اور ایک بچہ زندہ ہے۔ یہاں افریقہ سے لائے گئے مجموعی طور پر 20 چیتوں کو چھوڑا گیا تھا۔ بعد میں ایک مادہ چیتے نے 4 بچوں کو جنم دیا تھا۔ اس طرح چیتوں کی تعداد بڑھ کر 24 ہو گئی تھی۔ لیکن گزرتے دن کے ساتھ 3 بچوں سمیت 8 چیتوں کی موت ہو گئی جس کی وجہ سے یہ تعداد گھٹ کر 16 ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔