رمضان میں ممبئی کے محمد علی روڈ پر نظر آتا ہے اصل ہندوستان

'ایک اپنے پن کا احساس ہوتا ہے ‘ریستوراں کے مالکان کا کہنا ہے وہ ماہ رمضان میں غیر مسلموں کی بڑی تعداد کو ذائقیدار کھانے پروستے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ممبئی کی محمد علی روڈ کی تصویر / Getty Images</p></div>

ممبئی کی محمد علی روڈ کی تصویر / Getty Images

user

نیتا کولہٹکر

منارہ مسجد میں رمضان کی شامیں لذیذ ذائقے کے مترادف ہیں، جو ایک ایسے شہر کے سیکولر تانے بانے کو شاندار طریقے سے جوڑتے ہیں جس میں ہندو، مسلم یا عیسائی کے تمام تہواروں کے دوران جشن منانے اور کھانا کھلانے کی ایک طویل روایت ہے۔ رمضان شروع ہوتے ہی محمد علی روڈ کی گلیاں راتوں کو تہوار کے جشن کا منظر پیش کرنے لگتی ہیں۔ منارہ مسجد روشنیوں سے چمک رہی ہے، لوگ رمضان کی خوشیوں کے لیے اس علاقے میں بری تعداد میں آتے ہیں اور تمام دکانیں دیر رات تک کھلی رہتی ہیں۔ لوگ جدید ٹیکنالوجی، سیلفیز اور ویڈیوز لیتے ہوئے ماہ رمضان میں یہاں گھومتے رہتے ہیں۔ اس سے پہلے وہ صرف گھومتے پھرتے تھے، یہاں کے ماحول کو ہمیشہ کے لیے اپنی یادوں میں محفوظ کرتے تھے کیونکہ جب موبائل فون نہیں ہوتے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>ممبئی کی محمد علی روڈ کی تصویر / Getty Images</p></div>

ممبئی کی محمد علی روڈ کی تصویر / Getty Images

یکم رمضان سے عید تک یعنی ایک ماہ تک، ان سڑکوں پر معیشت کو زبردست فروغ ملتا ہے، جیسا کہ دیوالی یا گنپتی کے موقوں پر دیگر بازار میں فروغ ملتا ہے۔ یہ روڈ ممبئی میں رمضان کے جشن کا دل ہے۔ اس شہر میں منائے جانے والے زیادہ تر تہواروں کی طرح، رمضان بھی بہت شاندار ہوتا ہے۔ اس موقع پر بہت سے لوگ اپنے دوستوں کے ہمراہ کھانا کھانے آتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر آپ یہاں ایک بار آئے ہیں، تو آپ ہر سال مزید دوستوں اور خاندان والوں کے ساتھ واپس آئیں گے۔ یہی وہ 'رونق' ہے جو یہاں دیکھنے کو ملتی ہے۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ گنیش اتسو اور رمضان وہ دو تہوار ہیں جو ملک اور دنیا بھر سے لوگوں کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں۔ موجودہ سیاسی نظام کے باوجود جس میں مسلم مخالف بیانیہ موجود ہے، یہ بہت ہی دوستانہ اور ایک دوسرے کی تقریبات کا حصہ بننا ہی اس شہر کو باندھنے والا سیکولر دھاگہ ہے۔

رمضان میں ممبئی کے محمد علی روڈ پر نظر آتا ہے اصل ہندوستان
رمضان میں ممبئی کے محمد علی روڈ پر نظر آتا ہے اصل ہندوستان
رمضان میں ممبئی کے محمد علی روڈ پر نظر آتا ہے اصل ہندوستان

گھومتے پھرتے لوگوں کو مراٹھی، گجراتی، تامل، پنجابی، بنگالی، ہماچلی، اڑیہ، آسامی اور یہاں تک کہ فرانسیسی، جرمن یا ہسپانوی میں بات کرتے ہوئے سن کر حیران نہ ہوں کیونکہ یہ وہ جگہ ہے جہاں ہر زبان بولنے والا آتا ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ یہاں انگریزی، ہندی اور اردو بولنے واے تو آتے ہی ہیں۔ زیادہ تر کھانا فروشوں کا کہنا ہے کہ روزانہ ہجوم کی اکثریت میں ویسے مہاراشٹرکے لوگوں کی ہے۔ پہلی بار دیکھنے والوں کا ایک گروپ، میڈیا کے طالب علم جس میں سبزی خور اور گوشت کھانے والے دونوں شامل ہیں، بھی کھانے کی خوشبوؤں اور ذائقوں کا مزہ لے رہے ہیں۔ سبزی خور زیادہ تر مالپوا اور فرنی کے لیے آتے ہیں جبکہ گوشت کھانے والوں کے لئے یہاں زیادہ اقسام ہیں۔ ممبئی کی ایک طالبہ کولکتہ سے تعلق رکھنے والی شروتی گپتا نے کہا "یہ ہمارا پہلا موقع ہے اور ہم سب کو ہمارے استاد اور دوستوں نے یہاں محمد علی روڈ پر آنے کی تاکید کی تھی۔ میں نان ویجیٹیرین ہوں، اس لیے میں چکن کباب ٹِکا اور مالپو کھانے آئی ہوں‘‘۔

پہلی بار آنے والوں میں اندور سے تعلق رکھنے والے کاکڑے جڑواں بچے بھی شامل ہیں۔ تلزا کاکڑے نے کہا کہ ممبئی میں ان کا قیام محمد علی روڈ کے دورے کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ "انسٹاگرام پر بہت ساری ریلیں مجھے یہاں لے آئیں۔ میں سیخ کباب کھانے کے لیے پرجوش ہوں۔ کھانا تمام سماجی و سیاسی شور سے بالاتر ہے۔ دیکھیں کہ ہم کتنے متنوع ہیں اور پھر بھی ہم مل کر بہت قریب سے جشن مناتے ہیں۔ ایک اور طالب علم رودرکش کے مطابق، ’’یہاں آنے کے لیے رمضان بہترین وقت ہے اور یہ صرف کھانے کے لیے نہیں ہے۔ بلکہ جگہ روشن ہے اور یہاں کے وائبز گرم اور تہوار کے ہیں۔‘‘


بہت سے مسافر ایسے ہیں جو دنیا بھر میں مقامی تہوار منانے اور مقامی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک برطانوی جوڑا تھا جو دنیا بھر میں باقاعدگی سے سفر کرتا ہے۔ جیمز کو کچھ سال قبل دل کا دورہ پڑا تھا اور اس نے موت کو بہت قریب سے دیکھا تھا۔ اندھیری کے ایک اسپتال نے اسے دوسری زندگی دی تھی۔ وہ یہاں ان دوستوں سے ملنے آیا تھا جنہوں نے اس وقت اس کی مدد کی تھی۔ "میں نے رمضان کے دوران دبئی، عمان اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کا دورہ کیا ہے۔ اس بار، میں اپنی دوسری زندگی کا جشن منانے ممبئی آیا ہوں۔ عمان اور دبئی میں تقریبات پرسکون اور پرامن ہیں۔ یہاں، ہر چیز کی طرح، یہاں تک کہ رمضان کی تقریبات بھی خوب شور و غل اور رونق والی ہوتی ہیں۔ شام کو یہاں آنا بہت پر کشش ہے۔ کھانے میں واضح طور پر ہندوستانی ذائقے ہوتے ہیں۔ عمان میں، وہ ذائقوں کا ایک مختلف مرکب ہیں۔‘‘انہوں نے بتایا کہ وہ یہاں گنیش چترتھی کے دوران اور سیلاب میں بھی آئے ہیں، اور ان کا ماننا ہے کہ کہ کھانا ایک جیسا ہے۔ جب جیمز یہ باتیں کر رہے تھے تو ان کی اہلیہ جولی پرجوش انداز میں مثبت میں سر ہلا رہی تھیں۔

 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بدولت رمضان کی تقریبات لوگوں کی مستقل گھومنے کی لسٹ میں ایک ترجیح بن گئی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ کھانے پینے کی کچھ اشیا منفرد ہوتی ہیں اور یہاں صرف رمضان میں دستیاب ہوتی ہیں۔ یہاں لائیو کچن ہیں اور ہر روز تازہ اجزاء استعمال کیے جاتے ہیں۔ صرف یہ سمجھنے کے لیے کہ یہاں کس بڑے پیمانے پر کھانا پکایا جاتا ہے، شالیمار ریسٹورنٹ کے ذریعے روزانہ اوسطاً 1,3000 انڈے خصوصی مالپوا کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ مالپوا یقینی طور پر ایک بہتیرن چیز ہے۔ دکاندار خاص طور پر مصالحہ جات اور اجزاء تیار کرتے ہیں، یہ سب چاند رات یعنی عید سے پہلے کی رات کے لیے جمع کرتے ہیں۔ ان خاص اشیاء میں سوپ، صندل، کباب اور فرنی شامل ہیں۔ اس دوران پیش کیا جانے والا حلیم اور کھچڑا بھی مقبول ہے۔


تمام مذاہب کے لوگ کہیں کھانے کے لئے جمع ہوتے ہیں تو وہ ہے ممبئی کی محمد علی روڈ۔ مستقل آنے والوں میں پریا اور دھروسری نواسن بھی شامل ہیں۔ دادر میں رہنے والا یہ جوڑاگزشتہ 20 سالوں سے یہاں آ رہا ہے۔ جہاں پریا نان ویجیٹیرین پکوان کھاتی ہے، وہیں دھرو، ایک سبزی خور، مٹھائی کے مزے لیتے ہیں۔ کیونکہ یہ دکانداروں سے واقف ہیں اس لئے پریا اپنے لیے حلیم پیک کرنے کے لیے ایک ڈبہ دکاندر کے حوالے کرتی ہے۔ اس نے بتایا کہ "پچھلے 20 سالوں سے، میں اور میرے شوہر دھرو ہر سال یہاں آتے رہے ہیں۔ ہمیں ایک ہی معیاری اور انتہائی تازہ کھانا ملتا ہے۔ آپ یہاں کبھی غلط نہیں ہو سکتے۔ میں کھچڑا یا حلیم لینے آتے ہیں، جو آپ کو صرف یہاں ملتا ہے۔ ان تمام سالوں میں یہاں کچھ بھی نہیں بدلا، جہاں تک میرا تجربہ ہے۔‘‘

پریا اپنے بھائی کے ساتھ ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے مختصراً بتاتی ہیں کہ ’’کچھ سال پہلے میرا بھائی امریکہ سے آیا تھا اور آخری دن میں نے اسے کہا کہ وہ میرے ساتھ یہاں آئے۔ یقیناً، میری والدہ اس کے حق میں نہیں تھیں، کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ ان کا پیٹ خراب ہو جائے گا۔ میں نے کہا، بس چلو، کچھ نہیں ہونا والا ہے۔ اس نے وہ سب کچھ کھایا جو وہ چاہتا تھا اور وہ ٹھیک رہا۔ وہ اس ایڈونچر سے بہت مطمئن اور خوش ہو کر واپس لوت گئے۔‘‘


بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے کی کامیابی مشہور شخصیات، سوشل میڈیا کی مقبولیت۔ اندھیری میں رہنے والے اردو صحافی سعید حامد گزشتہ 40 سالوں سے یہاں آ رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ جگہ ممبئی کے لوگوں کو متحد کرتی ہے۔ "میں کہہ سکتا ہوں، محمد علی روڈ تمام کمیونٹیز کے لیے کھانے کے اتحاد کا مرکز رہا ہے، بشمول مختلف مسلم کمیونٹیز۔ رات کے دوران ایک بین المذاہب جشن کا ماحول ہے۔ روزے کے بعد اور سحری تک، یہ کھانا ہمارے شہر کے تمام لوگوں کو ہر رات ایک کر دیتا ہے،‘‘

دریں اثنا، گیلانی نورالدین، ماڈرن سویٹس کے مالک، جنہوں نے کبھی ایک روزہ بھی نہیں چھوڑا، صارفین کو ان کے خصوصی مالپوا پیش کیے جا رہے ہیں۔ اسے معلوم ہوا کہ گزشتہ برسوں میں، ان کا تہوار بہت زیادہ جامع ہو گیا ہے۔ گیلانی کہتے ہیں "اس سے قبل غیر مسلموں کو مینارہ مسجد کے علاقے میں جانا بہت کم ہوتا تھا۔ اب، وہ بھیڑ کا کم از کم 50 فیصد پر مشتمل ہیں۔ دوسرے قصبوں اور شہروں سے لوگ یہاں خاص طور پر رمضان کا کھانا کھانے آتے ہیں۔ ایک اپناپن سا لگتا ہے۔ ان کو گھر میں محسوس کرتے ہوئے دیکھ کر ہمارے دل گرم ہوتے ہیں۔‘‘


کانگریس پارٹی کے بلاک صدر امین پاریکھ نے مزید کہا، سوشل میڈیا کے دور سے پہلے ہی رمضان کے دوران مشہور شخصیات کا دورہ شروع ہونے کے بعد یہ علاقہ سب سے پہلے غیر مسلم ہجوم کو اپنی طرف متوجہ کرنے لگا۔ اب، یہ سوشل میڈیا ہے جو اتحاد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جو ممبئی میں دیگر تہواروں کے دوران بھی نظر آتا ہے۔ کھانے کے شوقین میور نے کہا، "یقیناً، حقیقی زندگی میں محمد علی روڈ اس سے مختلف ہے جو ہمیں بتایا جاتا ہے۔ کھانا ہی یہاں کی سب سے بری خوبی ہے، رمضان ہو یا کوئی اور تہوار۔ ہم یہاں باقاعدگی سے آتے ہیں کیونکہ ہمیں یہاں معیاری کھانا ملتا ہے۔‘‘

آفس جانے والے یہاں ایک رات کے لیے آتے ہیں، وہ اسٹریٹ فوڈ سے لے کر ریستوراں کے کھانے کھاتے ہیں۔ عام مقبول ریستوراں بڑے میاں، شالیمار اور جعفر بھائی دہلی دربار ہیں۔ ان ریستورانوں نے ایک اچھا سبزی خور مینو بھی تیار کیا ہے۔ واضح رہے افطار ڈبوں کا تصور بھی زور پکڑ چکا ہے۔ COVID-19 کی وبا سے پہلے افطار کے ڈبوں کو تحفے میں دینے کی بہت زیادہ مانگ تھی۔ یہ خاندان کے افراد اور غیر مسلم دوستوں کو بھیجا جاتا ہے، تاکہ وہ بھی تہوار میں شامل ہوں۔


شالیمار، ڈونگری کے جنرل مینیجر وسیم پٹھان بتاتے ہیں، "یہ افطار ڈبے خاص ہیں۔ ہر پندرہ دن میں مینو بدلتا ہے، چاہے سبزی خور ہو یا نان ویجیٹیرین۔ درحقیقت ان ڈبوں کی مانگ میں ہر سال پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کووڈ کے دوران، ٹیک اوے اور باکس کی بہت زیادہ مانگ تھی، کیونکہ ریسٹورنٹ کا کاروبار 50 فیصد تک متاثر ہوا تھا۔ 2022 کے بعد سے لوگوں کے آنے میں بہتری آئی ہے اور اب ہم واپس ٹریک پر آ گئے ہیں۔

جعفر بھائی دہلی دربار کے مالک حسن جعفر کا کہنا ہے کہ اس رشتے کو مستقل طور پر برقرار رہنے کی ضرورت ہے اور اس کو وضع داری سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ حسن جعفر کہتے ہیں "ہمیں آج کے دور میں اس حقیقی تحمل کی ضرورت ہے، نہ کہ صرف جذبات کی منافقانہ نمائش کی۔ ہم سب کو کھانا بانٹنے اور سچے دوست بننے و بنانے کی ضرورت ہے، ہمارا تعلق چاہے کسی بھی برادری سے ہو۔ ہمارے شہر میں پیش آنے والے کچھ غیر معمولی واقعات سے متاثر ہونے والے کچھ لوگوں میں ایک احساس ہے، جس کی وجہ سے کچھ لوگ دور رہنا پسند کر سکتے ہیں۔ لیکن اکثریت ایسی نہیں ہے۔ یہاں محمد علی روڈ پر تمام لوگوں میں اپنائیت کا احساس ہے۔ تمام ریستوراں میں، 60-70 فیصد سرپرست ہندو ہیں۔‘‘


حسن اس کا کریڈٹ انسٹاگرام اور فیس بک کے صارفین اور فوڈ بلاگرز کو دیتے ہیں "اس کے نتیجے میں، بہت سے غیر مسلم کھانے کے شوقین سورت، احمد آباد، اور جے پور، اندور، کلکتہ اور یہاں تک کہ لکھنؤ اور دہلی سے آتے ہیں۔ وہ شتابدی یا صبح کی فلائٹ لیتے ہیں، یہاں چند گھنٹے گزارتے ہیں اور اسی رات واپس چلے جاتے ہیں۔‘‘

تبھی افضل وید نے فون کیا وہ اپنے پنجابی دوست کو افطار کا ڈبہ بھیجنا چاہتے ہیں۔ وید کہتے ہیں "اس ایک ڈبے میں بہت سے نان ویجیٹیرین ڈشز اور آئٹمز ہیں۔ آپ اپنی فیملی کے ساتھ بیٹھ کر اپنے ہی گھر میں اکٹھے کھانا کھا سکتے ہیں، کھانے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ یہ ایک مختلف احساس ہے۔ میرے بہت سے دوست رمضان کے وقت کا کا انتظار کرتے ہیں، جیسے میں دیوالی اور گنپتی کے دوران ان کی مٹھائیوں کا انتظار کرتا ہوں۔ یہی دوستی ہے، ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ اور اشتراک کرنا۔‘‘

ہندوستان بھی یہی ہے، تھا اور امید ہے کہ کچھ لوگوں کی تقسیم اور حکومت کی کوششوں کے باوجود ہمیشہ رہے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔