حج انتظامات کے لیے خصوصی میٹنگ کا انعقاد، چیئرپرسن کوثر جہاں نے شہری ہوابازی کے سکریٹری سے کیا تبادلہ خیال

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہونے والے دہلی کے عازمین کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی کو بنانے کے لیے متعلقہ افسران سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

<div class="paragraphs"><p>حج 2023 سے متعلق میٹنگ کا منظر</p></div>

حج 2023 سے متعلق میٹنگ کا منظر

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: حج بیت اللہ 2023 کے لیے حج پروازوں کا سلسلہ شروع ہونے میں اب صرف 16 دن باقی رہ گئے ہیں۔ ایسے میں ہندوستان کے سب سے بڑے ایمبارکیشن پوائنٹ دہلی سے آئندہ 21 مئی 2023 سے عازمین حج کی روانگی کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے مختلف سطحوں پر تیاریوں کا سلسلہ زور و شور سے چل رہا ہے۔ اسی سلسلے میں آج وزارتِ شہری ہوا بازی، حکومت ہند کے سکریٹری راجیو بنسل اور وزارت اقلیتی بہبود کے جوائنٹ سکریٹری کے ساتھ وزارتِ شہری ہوابازی کے دفتر میں ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

اس میٹنگ میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہونے والے دہلی اور اس کے علاوہ دیگر 6 ریاستوں کے عازمین کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی کو بنانے کے لیے متعلقہ افسران سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یعقوب شیخا، اندرا گاندھی بین الاقوامی ایئرپورٹ کی مختلف اٹھارٹی کے افسران کے علاوہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی نے بھی مختلف امور پر اظہار خیال کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔