پٹنہ: اردو میڈیا فورم نے 16 ستمبر کو مولانا محمد باقر کا یومِ شہادت منانے کا کیا اعلان

15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر منعقد ایک جلسہ میں اردو میڈیا فورم نے مجاہدین آ زادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تصویر بذریعہ پریس ریلیز
تصویر بذریعہ پریس ریلیز
user

پریس ریلیز

پٹنہ 16 اگست: اردو میڈیا فورم نے اردو صحافت دو سو سال کی کڑی کے طور پر اردو کے صحافی مولانا محمد باقر (مدیر’دہلی اردو اخبار‘) کے یوم شہادت کے موقع پر 16 ستمبر 2021 کو پٹنہ میں ایک جلسہ خراج عقیدت منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ اتوار کو اردو میڈیا فورم کی ایک نشست میں کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت فورم کے صدر مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی نے کی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ 16 ستمبر 1857 کو دہلی میں ملک سے بغاوت کے الزام میں انگریزوں نے مولانا محمد باقر کو توپ کے منہ پر باندھ کر بڑی بے دردی سے اڑا دیا تھا۔

میٹنگ میں اتفاق رائے سے یہ بھی فیصلہ کیا گیا کیا کہ یوم شہادت کے اس موقع پر پروفیسر صفدر امام قادری کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر منعقد کی گئی میٹنگ میں تمام مجاہدین آ زادی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ملک کے اتحاد و سالمیت کے تحفظ کا عزم کیا گیا۔ اس موقع پر اپنی صدارتی تقریر میں مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی نے کہا کہ فراموش شدہ مجاہدین آ زادی کو یاد کرنا اور ملک کی آ زادی کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔


مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی نے کہا کہ آ زادی کی لڑائی لمبی تھی جو ایک عرصے تک ہم نے تنہا لڑی۔ جب 1920 میں گاندھی جی ساتھ آئے تو یہ لڑائی آ گے بڑھی اور ملک آزاد ہوا۔ اس سے قبل دو روزہ جشن اردو صحافت کو کامیاب بنانے کے لئے کئی امور پر غور کیا گیا۔ میٹنگ میں نائب صدر ڈاکٹر اظہار احمد، ڈاکٹر شہباز عالم، جنرل سکریٹری ڈاکٹر ریحان غنی، سکریٹری ڈاکٹر انوارالہدی، خورشید اکبر، خورشید عالم، ضیاء الحسن، اسحاق اثر، جاوید احمد بھی موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔