کنال سہراوت دہلی این ایس یو آئی کے ریاستی صدر بنائے گئے، اعلیٰ قیادت کو کہا ’شکریہ‘

کنال سہراوت نے صدر بننے کے بعد کانگریس پارٹی کی سرکردہ قیادت اور این ایس یو آئی تنظیم کے ساتھ ساتھ راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور این ایس یو آئی کے قومی صدر نیرج کندن کا بھی شکریہ ادا کیا۔

کنال سہراوت
کنال سہراوت
user

پریس ریلیز

نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے دہلی کے نئے ریاستی صدر کا اعلان کر دیا ہے۔ این ایس یو آئی نے دہلی یونیورسٹی طلبا یونین کے سابق نائب صدر کنال سہراوت کو دہلی کا نیا ریاستی صدر مقرر کیا ہے۔ کنال 2014 میں این ایس یو آئی سے منسلک ہوئے تھے اور 2017 میں دہلی یونیورسٹی طلبا یونین کے نائب صدر کا الیکشن جیتے تھے۔ اس وقت سے ہی وہ لگاتار طلبا سے متعلق ایشوز اٹھا رہے ہیں۔

کنال سہراوت نے صدر بننے کے بعد کانگریس پارٹی کی سرکردہ قیادت اور این ایس یو آئی تنظیم کے ساتھ ساتھ راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور این ایس یو آئی کے قومی صدر نیرج کندن کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ کنال سہراوت کا کہنا ہے کہ ’’این ایس یو آئی کے ذریعہ مجھے ریاستی صدر کی ذمہ داری گئی ہے اور میں پوری ایمانداری کے ساتھ یہ ذمہ داری نبھاؤں گا۔ میں ہمیشہ طلبا کے حق میں آواز بلند کرتا رہوں گا۔ طلبا کے ایشوز ہمیشہ میری ترجیحات میں رہیں گے۔ میری پوری زندگی پارٹی اور طلبا کے مفاد کے لیے وقف ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔