ہندوستان میں اسلام اور مسلمانوں کے تحفظ کے لیے جمعیۃ علماء ہند 100 سالوں سے جدوجہد کر رہی

جمعیۃ علماء ہند کا دو رکنی وفد انڈونیشیا کے مشہور شہر مکسر کے دورہ پر ہے جہاں پانچ سو سالہ قدیم اور تاریخی مسجد رایہ کے امام و خطیب اور معروف عالم دین کے ایچ محمد سیہرل سے ملاقات کی۔

<div class="paragraphs"><p>جمعیۃ کا وفد انڈونیشیا پہنچا</p></div>

جمعیۃ کا وفد انڈونیشیا پہنچا

user

پریس ریلیز

جکارتہ: جمعیۃ علماء ہند کا دو رکنی وفد حسب ایما مولانا محمود اسعد مدنی، صدر جمعیۃ علماء ہند انڈونیشیا کے دورہ پر ہے۔ وفد کی قیادت ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانا حکیم الدین قاسمی فرما رہے ہیں۔ وفد کے ہمراہ جمعیۃ کے مرکزی دفتر سے مولانا عظیم اللہ صدیقی ہیں، جبکہ انڈونیشیا میں میزبان حاجی محمد اکبر مکسر ہیں۔

ہندوستان میں اسلام اور مسلمانوں کے تحفظ کے لیے جمعیۃ علماء ہند 100 سالوں سے جدوجہد کر رہی

وفد انڈونیشیا کے مشہور شہر مکسر کے دورہ پر ہے جہاں پانچ سو سالہ قدیم اور تاریخی مسجد رایہ کے امام و خطیب اور معروف عالم دین کے ایچ محمد سیہرل سے ملاقات کی۔ امام صاحب نے جمعیت علماء ہند کے وفد کا پر تپاک استقبال کیا۔


مولانا حکیم الدین قاسمی نے ان کے سامنے جمعیۃ علماء ہند اور دارالعلوم کی عظیم دینی، ملی اور سماجی خدمات کا تعارف پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح انڈونیشیا کے علماء نے ڈچ سے اپنے ملک کو آزاد کرایا اور اس کے لیے جان ومال کا نذرانہ پیش کیا، اسی طرح جمعیۃ علماء ہند کے اکابر نے اپنے وطن کی آزادی کے لیے قربانیاں دیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جمعیۃ علماء ہند پوری دنیا کے مسلمانوں کی خیر خواہ ہے۔ خلافت اسلامیہ کے تحفظ کے لیے جنگ بلقان میں مالی مدد ہو یا عالم اسلام کا معاملہ ہو وہ کبھی پیچھے نہیں ہٹی۔ اس سے اوپر اٹھ کر جمعیۃ علماء ہند تمام انسانیت کی فلاح کے لیے پر عزم ہے۔ بالخصوص خیر کم من ینفع الناس حدیث کو آئینہ دار بنا کر سبھی مذاہب کے لوگوں کے درمیان ہم آہنگی کے لیے کام کررہی ہے۔

ہندوستان میں اسلام اور مسلمانوں کے تحفظ کے لیے جمعیۃ علماء ہند 100 سالوں سے جدوجہد کر رہی

بعدہ وفد نے مدرسہ العالیۃ الحکومیہ مکسر کے پرنسپل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس مدرسہ میں سولہ ہزار طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ پرنسپل نے جمعیۃ کے وفد کا استقبال کیا۔ ان کو جمعیۃ کی خدمات کا لٹریچر پیش کیا گیا۔ یہاں جمعیۃ علماء کی خدمات پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔ بعد ازاں وفد تبلیغی مرکز کی مسجد میں ہونے والے پروگرام کے لیے روانہ ہو گیا، جہاں عشا بعد ملاقات اور خطاب کا پروگرام ہے۔ وفد انڈونیشیا کے بعد ملیشیا کا دورہ کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔