جمال صدیقی اور کوثر جہاں نے خواجہ بختیار کاکی کے مزار پر چادر اور پھول پیش کیے

11 جنوری کو وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ایک خصوصی وفد کو اجمیر شریف درگاہ پر چڑھانے کے لیے چادر سونپی گئی تھی، اسے لے کر خصوصی وفد آج رات اجمیر شریف کے لیے روانہ ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ پریس ریلیز</p></div>

تصویر بشکریہ پریس ریلیز

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اقلیتی امور کی وزارت، حکومت ہند کی قیادت میں غریب نواز حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر چادر پیش کرنے کے لیے اجمیر شریف روانہ ہونے سے قبل آج بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی اور دیگر کارکنوں کے ساتھ مہرولی میں انہوں نے حضرت خواجہ بختیار کاکی کی درگاہ پر چادر اور پھول پیش کیے۔

واضح رہے کہ کل 11.01.2024 کو مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اسمرتی ایرانی کی قیادت میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں، بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی اور دیگر معززین پر مشتمل ایک خصوصی وفد کو عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے اجمیر شریف درگاہ پر چڑھانے کے لیے چادر سونپی گئی تھی۔ اسے لے کر خصوصی وفد آج رات اجمیر شریف کے لیے روانہ ہوگا، جہاں 13 جنوری 2024 کو خواجہ غریب نواز کے مزار مبارک پر یہ چادر چڑھائی جائے گی۔ اسی سلسلے میں آج حسب روایت مہرولی میں حضرت خواجہ بختیار کاکی کے مزار پر چادر اور پھول چڑھائے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔