ہلدوانی معاملے میں عمران پرتاپ گڑھی کی محنت رنگ لائی، سپریم کورٹ کے فیصلے سے قانون اور آئین کا سرمزید اونچا ہوا: کانگریس

عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ہلدوانی کے ہزاروں مکینوں کو انصاف دلانے کے لیے کانگریس نے فوری طور پرعدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور متاثرین کو انصاف دلانے میں کامیاب رہا۔

<div class="paragraphs"><p>عمران پرتاپ گڑھی و دیگر</p></div>

عمران پرتاپ گڑھی و دیگر

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: آل انڈیا کانگریس اقلیتی سیل کے قومی چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی نے اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں ریلوے کی زمین پر دہائیوں پرانے مبینہ ’تجاوزات‘ کو ہٹانے کے اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم پرسپریم کورٹ کے ذریعہ روک لگانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے ہزاروں لوگوں کے آشیانے اجڑنے سے بچا کر آئین اور قانون کا سرمزید بلند کیا ہے۔

ہلدوانی معاملے پر سپریم کورٹ کا ’فیصلہ‘ آنے کے فوری بعد آج یہاں کانگریس ہیڈ کواٹر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے عمران پرتاپ گڑھی نے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ ہلدوانی کے 4365 خاندانوں کی اپیل لے کر کانگریس سپریم کورٹ پہنچی تھی۔ اس معاملے پر آج ہوئی اہم سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریلوے اور ریاستی حکومت سے پوچھا کہ آپ جن لوگوں کو اجاڑنا چاہتے میں ان کے مستقبل کے حوالے سے آپ کے پاس کیا پلان ہے؟ اس پر ریاستی حکومت اور ریلوے کی جانب سے اطمینان بخش جواب نہ ملنے پر عدالت عظمیٰ نے اترا کھنڈ ہائی کورٹ کے فیصلے پر فی الحال کسی طرح کے عمل درآمد پر روک لگا دی۔


کئی روز سے سرخیوں میں رہے اس اہم معاملے پر عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ہلدوانی کے بنبھول پورہ علاقے میں آباد ہزاروں مکینوں کے درد کو انصاف دلانے کے لیے کانگریس پارٹی نے فوری طور پرعدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور الحمداللہ ہم متاثرین کو انصاف دلانے میں کامیاب رہے۔ کانگریس کے راجیہ سبھا ایم پی عمران پرتاپ گڑھی نے پورے معاملے میں بی جے پی کی ریاستی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم ملک کے ہر بچے کو تعلیم اور صحت سے متعلق سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہیں وہیں دوسری طرف ان کی پارٹی کی حکومت لوگوں کے سروں سے چھت چھین کر اور وہاں اسکول اور اسپتال کے ساتھ کئی مذہبی مقامات منہدم کرکے ہزاروں بچوں کے مستقبل کو تاریک بنانے کے منصوبہ پر کام کر رہی ہے۔

کانگریس لیڈر نے اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی حکومت اپنے شہریوں کو کیسے اجاڑ سکتی ہے؟عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ ہلدوانی کے معاملے کی طرح کانگریس پارٹی آسام اور اجین میں ریاستی حکومت کی کارروائی کے خلاف بھی کام کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو اجڑنے سے بچایا جاسکے۔ راجیہ سبھا ایم پی نے کہا کہ کانگریس ذات برادری سے اوپر اٹھ کر انسانیت کی خدمت کرنے میں یقین رکھتی ہے اور اسی لئے ہم ملک کی تمام اقلیتوں کی سیاسی، سماجی بہبود کے لئے ہمہ وقت کھڑے ہیں۔ ہلدوانی معاملے میں سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران عمران پرتاپ گڑھی کے ساتھ سینئر ایڈوکیٹ سلمان خورشید، اپوزیشن لیڈر یشپال آریہ، ہلدوانی کے ایم ایل اے سمت ہردیش، مہاراشٹر اقلیتی سیل کے انچارج احمد خان، کانگریس اقلیتی سیل کے میڈیا انچارج عدنان اشرف، لیگل ڈیپارٹمنٹ کے انچارج ایڈوکیٹ شمس رین موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔