دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال نے خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کی درگاہ پر بھیجی چادر

اروند کیجریوال نے چادر کے ساتھ بھیجے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ پورے ملک میں سماجی بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے، اس سے ملک مضبوط ہوتا ہے، خواجہ معین الدین چشتی اجمیری نے بھی یہی پیغام دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ذریعہ اجمیر شریف درگاہ بھیجی جانے والی چادر</p></div>

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ذریعہ اجمیر شریف درگاہ بھیجی جانے والی چادر

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی اجمیریؒ کے 812ویں سالانہ عرس کے موقع پر چادر بھیجی۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی طرف سے بھیجی گئی یہ مقدس چادر دہلی اسٹیٹ عرس کمیٹی کی جانب سے حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی اجمیری کی درگاہ پر پیش کی جائے گی۔ چادر بھیج کر وزیراعلیٰ نے پورے ملک میں بھائی چارے، امن اور ملک کی ترقی کے لیے دعاء کی۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر نے اس سلسلے میں ٹویٹ کر کے جانکاری دی ہے۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے 812ویں سالانہ عرس کے موقع پر حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ اجمیر شریف کی درگاہ کو مقدس چادر پیش کی۔ انہوں نے بھائی چارے، امن اور ملک کی ترقی کیلئے دعاء کی۔


دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 812ویں سالانہ عرس کے موقع پر درگاہ اجمیر شریف پر ان کے نام پر خصوصی چادر چڑھائی۔ انہوں نے مقدس چادر بھیجی اور دہلی اور پورے ملک میں رہنے والے اپنے پیروکاروں کو مبارکباد پیش کی۔ اروند کیجریوال نے چادر کے ساتھ بھیجے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پورے ملک میں سماجی بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے، اس سے ملک مضبوط ہوتا ہے۔ خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ نے بھی یہی پیغام دیا ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ دہلی کے ساتھ ساتھ ہندوستان بھر میں رہنے والے لوگوں کی زندگی آسان ہو جائے۔ حکومتوں کو چاہیے کہ وہ عوام کے لیے کام کریں اور لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنائیں۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے خواہش ظاہر کی ہے کہ دہلی اور پورا ملک ترقی کرے اور ہندوستان پوری دنیا میں اپنا نام روشن کرے۔

واضح رہے کہ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی اجمیریؒ کے 812ویں سالانہ عرس کے موقع پر وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی جانب سے بھیجی گئی چادر کو دہلی اسٹیٹ عرس کمیٹی کے چیئرمین ایف آئی اسماعیلی کے علاوہ پرویز نور، محمد اسلام الدین، وقار خان بھوپالی، اجمل اقبال، فہیم الدین سیفی، عمران، عابد علی، معروف سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین درگاہ میں پیش کریں گے۔


قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال بھی وزیر اعلی اروند کیجریوال نے حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کے 811ویں سالانہ عرس کے موقع پر ایک خاص قسم کی چادر پیش کی تھی۔ اروند کیجریوال ایک روایت کے طور پر ہر سال عرس پر چادر پیش کرتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔