لکھنؤ میں پولس لاٹھی چارج سے کانگریسی مشتعل

گورنر سے کیا حکومت برخاست کرنے کا مطالبہ، جمہوری اقدار کی خلاف ورزی کرنے والی حکومت کو اقتدار میں رہنے کا حق نہیں: ڈاکٹر ہاشمی

تصویر سالار غازی
تصویر سالار غازی
user

پریس ریلیز

سالار غازی

امروہہ: گزشتہ روز صوبائی دار الحکومت لکھنؤ میں کانگریس پارٹی عہدیداران و کارکنان پر پولس انتظامیہ کے ذریعے کئے گیے جارہانہ لاٹھی چارج کی مخالفت میں ضلع و شہر کمیٹی امروہہ نے کلکٹریٹ امروہہ پر احتجاجی مظاہرہ کر اتر پردیش حکومت کو جمہوریت مخالف حکومت قرار دیا ہے۔ ضلع سطحی آعلیٰ افسران کے بدست کانگریس کی ضلع و شہر کمیٹی نے حکومت کے اشارہ پر کئے گئے لاٹھی چارج کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور حکومت اترپردیش کو فوری طور پر برخاست کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

گورنر اتر پردیش کو ارسال مکتوب میں کانگریس پارٹی امروہہ نے متنبہ کیا ہے کہ معاملہ کو سنجیدگی سے نہ لینے کی صورت میں کانگریس پارٹی امروہہ وسیع پیمانہ پر احتجاجی مظاہرے کرےگی، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اتر پردیش کی ہوگی ، کلکٹریٹ امروہہ پر ضلع صدر چودھری سکھراج سنگھ کی قیادت میں درجنوں سینیر کانگریسی کارکنان نے حکومت کے خلاف سخت مظاہرہ کیا اور شدید ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔

تصویر سالار غازی
تصویر سالار غازی

رکن پی سی سی و سینئر کانگریسی رہنما ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی نے کہا کہ موجودہ حکومت جمہوریت کا قتل کر رہی ہے اور متواتر جمہوری اقدار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تانا شاہی پر آمادہ ہے ،مسلسل ناکامیوں سے بوکھلائی یوگی حکومت سیاسی جماعتوں اور دیگر تنظیموں پر لاٹھی چارج کر لوگوں کو خوف میں مبتلا کرنا چاہتی ہے گزشتہ روز لکھنؤ میں کانگریس پارٹی عہدیداران و کارکنان پر پولس کے ذریعے کئے گئے لاٹھی چارج کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور گورنر سے حکومت کو فوری طور پر برخاست کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس موقع پر ضلع صدر چودھری سکھراج سنگھ نے بھی اتر پردیش حکومت کے خلاف شدید نارضگی کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر کانگریس پارٹی کے ذریعے گورنر اتر پردیش کو ایک مطالباتی و شکایتی مکتوب بھی ڈی ایم امروہہ کو سپرد کیا گیا ۔

دوسری جانب شہر کانگریس کمیٹی امروہہ نے بھی لکھنؤمیں پارٹی کارکنان پر پولس کے ذریعے کئے گئے جارحانہ لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے شہر صدر فیض عالم راینی کی قیادت میں تحصیل امروہہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایس ڈی ایم امروہہ کے بدست گورنر اتر پردیش کو یوگی حکومت کو فوری برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ،یہاں پر بھی درجنوں کانگریسی کارکنان موجود رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔