مولانا احمد رشاد کے انتقال پر جمعیت علماء ہند کی طرف سے تعزیت

مرحوم قائد جمعیۃ صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی صاحب کے نسبتی بھائی ہیں اور ابھرتے ہوئے نوجوان عالم دین صاحب زادہ مولانا سید حسین احمد مدنی کے ماموں تھے۔

آہ! قومی آواز گرافکس
آہ! قومی آواز گرافکس
user

پریس ریلیز

جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد مولانا نیاز احمد فاروقی صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء ہند کی قیادت میں دیوبند پہنچا اور وہاں مبلغ اسلام حضرت مولانا ارشاد احمد صاحب کے صاحب زادے مرحوم مولانا احمد رشاد صاحب کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔

واضح ہو کہ مولانا احمد رشاد صاحب ممبئی سے دہلی آتے ہوئے ہوائی جہاز میں ہی انتقال فرما گیے، وہ یرقان کے مرض مبتلا تھے، مرحوم قائد جمعیۃ صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی صاحب کے نسبتی بھائی ہیں اور ابھرتے ہوئے نوجوان عالم دین صاحب زادہ مولانا سید حسین احمد مدنی کے ماموں تھے۔


اس موقع پر وفد نے مولانا مدنی اور مرحوم کے اہل خا نہ سے ملاقات کرکے ان کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔ وفد میں مولانا فاروقی کے علاوہ مولانا نجیب اللہ قاسمی اور مولانا عظیم اللہ صدیقی بھی شامل تھے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔