دہلی بارڈر پر موجود کسانوں کی خدمت میں عآپ کارکنان مصروف: کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ ’’میں نے تمام کارکنوں کو کاشتکاروں کے لئے کھانے، میڈیکل، پانی اور بیت الخلاء وغیرہ کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کی ہدایت کی ہے۔‘‘

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال
user

پریس ریلیز

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے تمام کارکنان اور اراکین اسمبلی اپنے مطالبات کے ساتھ دہلی بارڈر پر بیٹھے ہزاروں کسانوں کی خدمت میں مصروف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں نے تمام کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسانوں کے لئے کھانے، طبی، پانی اور بیت الخلاء وغیرہ کی تمام ضروریات کو پورا کریں۔‘‘

وزیر اعلی کیجریوال نے کہا کہ ’’سردی میں ملک کے کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مجھے امید ہے کہ مرکزی حکومت جلد ہی کسانوں سے بات کرے گی اور ان کی مشکل کا حل تلاش کرے گی۔‘‘ انھوں نے گرو نانک کی یوم پیدائش ’گرو پرو‘ کے موقع پر تمام اہل وطن، دہلی کے عوام اور پوری دنیا کے عوام کو مبارکباد پیش کی اور ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’گرو نانک کا سب سے بڑا پیغام ایک تھا، وہ انسانی خدمت کا تھا۔ گرو نانک نے لوگوں کو ایک پیغام دیا ہے کہ ہمیں اپنے جسم، دماغ اور دولت سے لوگوں کی پوری خدمت کرنا ہوگی۔ ہماری پوری زندگی دوسروں کی خدمت کے لئے وقف کرنی چاہئے۔‘‘


بیان میں کیجریوال نے آگے یہ بھی کہا کہ ’’آج ہمارے ملک کے کسان دہلی ہریانہ بارڈر اور دہلی یوپی بارڈر پر بہت پریشانی میں ہیں۔ پچھلے 5 سے 6 دنوں سے، ملک کے مختلف مقامات سے دہلی بارڈر آنے، مرکزی حکومت سے اپنے مطالبات کے بارے میں بات کرنے وہاں بیٹھے ہیں۔ میں سوچ رہا تھا کہ جب ہم لوگ اپنے گھروں کے اندر بہت سردی محسوس کررہے ہیں تو ہمارے کسان بھائی اتنی سردی کی رات میں آسمان کے نیچے کیسے سوتے ہوں گے۔ انہیں بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ جلد از جلد مرکزی حکومت ان سے بات کرے گی اور ان کے مسائل حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اراکین اسمبلی اور عام آدمی پارٹی کے تمام کارکنان ان کی خدمت میں مصروف ہیں۔ میں نے سب کو کہا ہے کہ وہ اپنے کھانے، میڈیکل، پانی اور بیت الخلاء وغیرہ کے لئے اپنی ضرورت کی ہر چیز کو پورا کریں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */