سعودی عرب: جدہ کی تین صدی پرانی اسلامی فن تعمیر کی شاہکار مساجد

جدہ کی تین صدی پرانی اسلامی فن تعمیر کی شاہکار مساجد
جدہ کی تین صدی پرانی اسلامی فن تعمیر کی شاہکار مساجد
user

قومی آوازبیورو

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ نے جدہ کی ان تاریخی مساجد اور ان کے فن تعمیر بالخصوص ان کے خوبصورت میناروں کی تعمیر پر روشنی ڈالی ہے۔ المظلوم کالونی میں واقع مسجد الشفاعی 17 ویں صدی عیسوی میں‌ تعمیر کی گئی۔ اس کی تعمیر میں لکڑ، مٹی، گارے اور پتھر کا استعمال کیا گیا۔ تاریخی جدہ شہر میں قائم مسجد عثمان بن عفان بھی فن تعمیر کا ایک شاہکار ہے۔ اسے آبنوس کی لکڑی سے تیار کیا گیا۔ اسے مسجد آبنوس بجی کہا جاتا ہے۔ سعودی عرب کی پریس ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق اس مسجد کا سنگ بنیاد انیسویں صدی ھجری میں رکھا گیا۔

سعودی عرب: جدہ کی تین صدی پرانی اسلامی فن تعمیر کی شاہکار مساجد
سعودی عرب: جدہ کی تین صدی پرانی اسلامی فن تعمیر کی شاہکار مساجد
سعودی عرب: جدہ کی تین صدی پرانی اسلامی فن تعمیر کی شاہکار مساجد
سعودی عرب: جدہ کی تین صدی پرانی اسلامی فن تعمیر کی شاہکار مساجد
سعودی عرب: جدہ کی تین صدی پرانی اسلامی فن تعمیر کی شاہکار مساجد
سعودی عرب: جدہ کی تین صدی پرانی اسلامی فن تعمیر کی شاہکار مساجد

الشام کالونی میں واقع مسجد پاشا بھی جدہ کی مشہور مساجد میں سے ایک اور فن تعمیر کا ایک شاہکار ہے۔ اس مسجد کا خوبصورت مینار اس کی تعمیر پر ہونے والی محنت کی عکاسی کرتا ہے۔ مسجد پاشا سنہ 1978ء میں تعمیر نو کے عمل سے گزری۔ اسی کالونی میں ایک مسجد المعمار موجود ہے جو 340 سال پرانی مسجد بتائی جاتی ہے۔ جدہ کی پرانی مساجد میں مسجد عکاش 1200ھ میں تعمیر کی گئی۔ پانچ دروازوں والی مسجد نسبتا ایک بلند سطح پر واقع ہے اور اس کی تعمیر میں اخروٹ کی لکڑی استعمال کی گئی۔

جامع مسجد الحنفی 1320ھ میں تعمیر کی گئی۔ یہ مسجد جدہ کی الشام کالونی میں ہے۔ اس مسجد کو اسلامی فن تعمیر کے جدید و قدیم کا امتزاج سمجھا جاتا ہے۔ شاہ سعود مسجد جدہ کے وسط میں واقع ہے۔ یہ مسجد 9700 مربع میٹر رقبے پر بنائی گئی ہے جس میں 5 ہزار افراد با جماعت نماز ادا کر سکتے ہیں۔ اسی کالونی میں الرحمۃ مسجد بھی اسلامی فن تعمیر کا ایک عمدہ نمونہ ہے۔

جدہ کی دیگر خوبصورت مساجد میں مسجد تقویٰ، مسجد شاہ فہد بن عبدالعزیز، مسجد شہزادہ ماجد بن عبدالعزیز، جامع مسجد الفرقان، جامع مسجد اللامی، جامع شربتلی، جامع مسجد الغزاوی، جامع مسجد شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز اور مسجد العنانی جدید طرز تعمیر کی شاہکار مساجد ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔