تحریک پاکستان کا رہنما خالد بلتی عرف خراسانی افغانستان میں مارا گیا: پاکستان

سیکورٹی افسر کا کہنا تھا کہ 50 سالہ خالد بلتی کالعدم تنظیم کا ترجمان اور پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور عوام پر کئی حملوں میں ملوث تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اسلام آباد: کالعدم تحریک پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سینئر لیڈر خالد بلتی عرف محمد خراسانی افغانستان کے مغربی صوبے ننگرہار میں مارا گیا ہے۔ یہ اطلاع پاکستان کے اخبار ڈان نے منگل کو اپنی رپورٹ میں دی ہے۔ اخبار کے مطابق پاکستان کے ایک اعلیٰ سیکورٹی اہلکار نے خراسانی سے ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ اخبار نے کہا کہ اہلکار نے تاہم یہ نہیں بتایا کہ خراسانی کو کن حالات میں مارا گیا۔

سینئر سیکورٹی افسر نے کالعدم ٹی ٹی پی کے سینئر رہنما کی ہلاکت کی تصدیق کی تاہم واقعہ کی تفصیلات فی الحال واضح نہیں۔ سیکورٹی افسر کا کہنا تھا کہ 50 سالہ خالد بلتی کالعدم تنظیم کا ترجمان اور پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور عوام پر کئی حملوں میں ملوث تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ خراسانی افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد باآسانی کابل آتا جاتا رہتا تھا۔


انہوں نے بتایا کہ کالعدم تنظیم کا سینئر رہنما ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑوں کو متحد کرکے ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور محمد محسود کے ساتھ دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ سیکورٹی افسر نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں پاکستان کے اندر دہشت گردی کے حملوں کا اشارہ دیا تھا۔ تاہم افغان حکومت کے ترجمان نے ٹی ٹی پی کے سینئر رکن کی ہلاکت کی تردید کی اور کہا کہ ان کے ملک میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔