پاکستان میں خودکش حملہ، 6 چینی انجینئرس سمیت 7 افراد کی موت، دھماکہ خیز مادہ سے بھری گاڑی کو بنایا گیا نشانہ

ڈی آئی جی مالاکنڈ کا کہنا ہے کہ گاڑی اسلام آباد سے کوہستان کی طرف جا رہی تھی اور تبھی  خودکش حملہ آور نے خود کو اس سے ٹکرا دیا، اس دھماکہ میں 6 چینی انجینئرس اور گاڑی کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

پاکستان میں ایک بار پھر خود کش حملہ کیا گیا ہے جس میں کم از کم 7 لوگوں کی موت واقع ہو گئی ہے۔ پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ واقع بشام میں ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو چینی انجینیئرس کی گاڑی سے ٹکرا دی۔ نتیجہ کار اس گاڑی میں سوار 6 چینی انجینئرس اور گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔ اس حملے میں کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔

ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق گاڑی (جو کہ دھماکہ خیز مادہ سے بھری ہوئی تھی) اسلام آباد سے کوہستان کی طرف جا رہی تھی۔ اس گاڑی کو خودکش حملہ آور نے اس گاڑی سے ٹکرا دی جس میں چینی انجینئرس بیٹھے ہوئے تھے۔ چینی انجنیئرس اسلام آباد سے داسو کیمپ جا رہے تھے۔ ایسی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں کہ گاڑی کا ایک ڈرائیور زخمی ہوا ہے جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس حادثہ کے بعد پورے علاقے میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔


مقامی پولیس چیف محمد علی نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کی ہے، حالانکہ انھوں نے 5 انجینئرس سمیت 6 لوگوں کی ہلاکت کی بات کہی ہے۔ انھوں نے ڈرائیور کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ داسو (کیمپ) میں ایک اہم پشتہ ہے جہاں پہلے بھی اس طرح کے حملے ہو چکے ہیں۔ 2021 میں یہاں ایک بس دھماکہ ہوا تھا جس میں 9 چینی شہریوں سمیت 13 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔