پاکستان میں سڑک حادثہ، 20 افراد جاں بحق

مسافر بس کے آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم 20 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور 6 زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس لاہور سے کراچی جا رہی تھی۔

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ پنجاب میں منگل کی صبح ایک بس اور ٹینکر کے ٹکرانے سے حادثے میں کم از کم 20 لوگوں کی موت اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ بھیانک حادثہ صوبہ پنجاب کے ضلع جلال پور پیر والا کے قریب پیش آیا۔ مسافر بس کے آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم 20 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور 6 زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس لاہور سے کراچی جا رہی تھی۔

روزنامہ اخبار ’ڈان‘ نے ملتان کے ڈپٹی کمشنر طاہر بھٹو کے حوالے سے بتایا کہ ’لاہور سے کراچی جانے والی مسافر بس نے موٹر وے پر جلال پور پیر والا انٹر چینج کے نزدیک پیچھے سے آئل ٹینکر کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد آگ لگنے سے 20 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ بس میں ڈرائیور اور خلاصی سمیت 26 افراد سوار تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔