پرویز مشرف نے ظاہر کی پاکستان واپسی کی خواہش

سابق صدر پرویز مشرف (78) نے اپنی باقی زندگی اپنے گھر پاکستان میں گزارنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ جبکہ فوجی ترجمان نے کہا کہ ان کی خواہش پوری کی جانی چاہئے۔

پرویز مشرف، تصویر آئی اے این ایس
پرویز مشرف، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لندن: پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے ذریعہ ملک واپسی کی خواہش ظاہر کیے جانے کے بعد ان کی واپسی کا امکان بڑھ گیا ہے اور اسی کے ساتھ ملک میں تانا شاہی پر پھر سے بحث چھڑ گئی ہے۔ مشرف سال 1999 میں نواز شریف کی حکومت کا تختہ پلٹ کرکے اقتدار میں آئے تھے۔ انہوں نے سال 2001 سے 2018 تک صدر کے عہدے پر کام کیا، اسی دوران ان پر شدید الزام لگے، جس کے بعد سے وہ پاکستان چھوڑ کر برطانیہ اور وسطی مشرق میں خود ساختہ جلاوطنی میں زندگی گزار رہے ہیں۔

فی الحال، سابق صدر مشرف (78) نے اپنی باقی زندگی کو اپنے گھر پاکستان میں گزارنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ فوجی ترجمان نے کہا کہ ان کی خواہش پوری کی جانی چاہئے۔ دی گارجین نے سینیٹ کے سابق صدر رضا ربانی کے حوالے سے کہا کہ وہ پرویز مشرف کی گھر واپسی کی اجازت دینے کے لئے بالکل بھی تیار نہیں ہیں، کیونکہ ملک کے عوام پر ان کے ذریعہ کئے گئے جرم آج بھی لوگوں کے ذہن میں ہیں۔


دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق ،انہوں نے الزام لگایا کہ مشرف نے سیاست کا گلا گھونٹ اپنے مفاد کے لئے اپنے ہی ملک کی اچھائیوں پر پانی پھیر دیا۔ مشرف نے ایک انٹرویو میں کہا تھا، مجھے لگتا ہے کہ آئین کوڑے دان میں پھینکنے کے لئے صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔