پاکستان: سابق وزیر اعظم عمران خان کی مشکلات میں اضافہ، عدالت نے توشہ خانہ معاملہ میں بنایا ملزم

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان، جو گزشتہ سال 3 نومبر کو ایک ریلی کے دوران بندوق کی گولی سے زخمی ہونے کے بعد ٹھیک ہو رہے ہیں، انھوں نے آج کی سماعت سے رعایت کا مطالبہ کیا تھا۔

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

پاکستان کی ایک عدالت نے منگل کے روز کہا کہ توشہ خانہ معاملے میں پی ٹی آئی چیف اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر کیس چلایا جائے گا۔ ’ڈان‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کہا کہ عمران خان کے خلاف 7 فروری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ عمران خان، جو گزشتہ سال 3 نومبر کو ایک ریلی کے دوران بندوق کی گولی سے زخمی ہونے کے بعد ٹھیک ہو رہے ہیں، انھوں نے آج کی سماعت سے رعایت کا مطالبہ کیا تھا۔

بہرحال، آج ہوئی سماعت کے دوران جسٹس اقبال نے پی ٹی آئی چیف کو 20000 روپے کا ضمانتی بانڈ جمع کرنے کی ہدایت دی ہے اور آئندہ سماعت میں عدالت میں بذات خود موجود رہنے کی تلقین بھی کی ہے۔


واضح رہے کہ پاکستان الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے گزشتہ سال عمران خان پر الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے وزیر اعظم کی شکل میں اپنی مدت کار کے دوران بیرون ملکی لیڈروں سے حاصل تحائف (توشہ خانہ) کے بارے میں افسران کو گمراہ کیا تھا۔ 4 اگست 2022 کو ان کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ذریعہ اس سلسلے میں اہم قدم اٹھایا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔