کورونا نے پاکستانی صحافی فخرالدین سعید کو بھی نہیں بخشا، جمعرات کو لی آخری سانس

فخرالدین سعید کا کورونا سے ٹھیک ہوئے ایک مریض کے پلازما سے علاج کیا جارہاتھا جس سے ان کی صحت میں بہتری ہوئی تھی۔ بدھ کو ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی اور انہیں آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پیشاور: پاکستان کے سینئر صحافی فخرالدین سعید کی جمعرات کی صبح کورونا وائرس سے موت ہوگئی۔پیشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) کے ترجمان توحید ذوالفقار نے بتایا کہ فخرالدین سعید کورونا وائرس سے متاثرہونے پر گھر میں ہی قرنطینہ میں تھے اور حالت خراب ہونے پر پانچ دن پہلے انہیں یہاں لایا گیا تھا جہاں آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔

ترجمان نے کہا کہ صحافی کا کورونا سے ٹھیک ہوئے ایک مریض کے پلازما سے علاج کیا جا رہا تھا جس سے ان کی صحت میں بہتری ہوئی تھی۔ بدھ کو فخرالدین سعید کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی اور انہیں آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ فخرالدین سعید ٹیلی ویژن چینل 92 نیوز سے جڑے تھے۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی نامی میڈیا تنظیموں میں خدمات انجام دے چکے تھے۔ ان کے خاندان میں ان کی اہلیہ اور دو بیٹیاں ہیں۔ واضح رہے کہ پچھلے ماہ سینئر صحافی ظفر رشید بھاٹی کی بھی کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے ہی موت ہوگئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔