پاکستان: نیوکلیائی ذخیرہ والے مقام پر لگاتار کیوں آ رہے زلزلے؟ 3 دنوں میں 19 جھٹکوں سے پیدا ہوئی تشویش

یکم جون کو شام 5.33 بجے 3.6 شدت کا پہلا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔ اس کے بعد 2 جون کو دن بھر اور رات میں لگاتار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 3 جون کی صبح تک زلزلوں کا سلسلہ چلتا رہا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

user

قومی آواز بیورو

پاکستان میں گزشتہ 3 دنوں سے رہ رہ کر آ رہے زلزلوں نے لوگوں میں خوف پیدا کر دیا ہے۔ زلزلوں کی شدت کم ضرور رہی ہے، لیکن ہر تھوڑی دیر پر زلزلہ آنا کسی بڑی مصیبت کی طرف اشارہ بھی ہو سکتا ہے۔ کراچی میں اس ہفتہ ہر 3 گھنٹے میں چھوٹے چھوٹے زلزلوں نے شہری باشندوں کی نیند اڑا دی ہے۔ پاکستانی محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق اتوار سے اب تک کراچی میں 19 معمولی زلزلے محسوس کیے گئے ہیں، جن میں سب سے حالیہ زلزلہ منگل کی صبح 9.57 بجے آیا تھا، جس کی شدت 2.8 تھی۔ یہ زلزلے خاص طور سے ملر، لاندھی اور قاعد آباد جیسے علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں، جو پاکستان کے نیوکلیائی ذخیرے کے پاس ہیں۔

ماہر موسمیات امیر حیدر کے مطابق ان زلزلوں کی بڑی وجہ لاندھی فالٹ لائن کا فعال ہونا ہے، جو اس وقت ’نارملائزیشن‘ کے عمل سے گزر رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس فالٹ لائن کا بہت وقت سے کوئی بڑا زلزلہ نہیں آیا تھا، اور اب دھیرے دھیرے اس میں سے توانائی نکل رہی ہے۔ اس وجہ سے چھوٹے زلزلے آ رہے ہیں، جو مستقبل میں بڑے زلزلوں کے امکان کو کم کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔


واضح رہے کہ یکم جون (اتوار) کو شام 5.33 بجے 3.6 شدت کا پہلا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔ اس کے بعد 2 جون (پیر) کو دن بھر اور رات میں لگاتار زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پیر کی شب اور منگل کی صبح میں زلزلوں کا سلسلہ لگاتار چلتا رہا، جس میں سب سے تیز زلزلہ 3.4 شدت کا تھا۔ ان زلزلوں کا مرکز ملر، قاعد آباد اور کورانگی کے آس پاس تھا۔ ماہر موسمیات امیر حیدر کا کہنا ہے کہ ان زلزلوں کا اثر شاید زیادہ محسوس ہو رہا ہے، کیونکہ یہ اُتھلے ہیں اور شہر کے بلڈنگوں کے پاس مرکوز ہیں۔ انھوں نے یہ بھی مطلع کیا کہ لاندھی فالٹ لائن پر بنی عمارتوں کو 6 شدت تک کے زلزلوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہونا چاہیے۔ حالانکہ ان زلزلوں کے سبب کسی بھی طرح کا بڑا نقصان یا زخمی ہونے کی خبر نہیں آئی ہے، لیکن لوگوں میں گھبراہٹ اور فکر ضرور بڑھ گئی ہے۔ اگر یہ زلزلے مزید تیز ہوتے ہیں یا بڑی شدت کے ہوتے ہیں تو نقصان کا اندیشہ بڑھ سکتا ہے۔

اس درمیان پاکستانی محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ زلزلوں کا سلسلہ آنے والے ایک ہفتہ تک جاری رہ سکتا ہے۔ اس دوران زیادہ معمولی زلزلہ آنے کا امکان ہے۔ حالانکہ حیدر نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ زلزلہ کسی بڑے قدرتی آفات کا اشارہ نہیں ہیں، بلکہ زلزلہ سے متعلق ایک عام سرگرمی ہے، جو جلد ہی ختم ہو سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔