پاکستان: عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کے جلسے کا مقام تبدیل

راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر شعیب علی نے ڈان کو بتایا کہ انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو رحمن آباد میں عوامی جلسہ کی اجازت دی تھی اور پروگرام کے لیے رکھی گئی شرائط پر عمل درآمد کرنے کی درخواست کی تھی۔

عمران خان کی فائل تصویر / ٹوئٹر / @ImranKhanPTI
عمران خان کی فائل تصویر / ٹوئٹر / @ImranKhanPTI
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جمعہ کے روز گیریسن سٹی میں عوامی جلسے کی اجازت مل گئی ہے لیکن جلسہ کے مقام کو بدل کر فیض آباد سے مری روڈ پرواقع رحمان آباد کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے پریڈ گراؤنڈ میں پارٹی صدر اور سابق وزیراعظم عمران خان کا ہیلی کاپٹر اترنے کی اجازت دینے سے انکار کیے جانے کے بعد اب ان کا ہیلی کاپٹر پیر مہر علی شاہ ایریڈ زراعتی یونیورسٹی میں لینڈ کرے گا۔

ڈان اخبار کی خبر کے مطابق، دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ گیریسن سٹی میں عوامی اجتماع گاہ پہنچنے کے لیے اسلام آباد کے مختلف راستے استعمال کرنے کے لیے پارٹی کو دی گئی این او سی کو منسوخ کرنے پر غور کر رہی ہے۔


راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر شعیب علی نے ڈان کو بتایا کہ انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو رحمن آباد میں عوامی جلسہ کی اجازت دی تھی اور پروگرام کے لیے رکھی گئی شرائط پر عمل درآمد کرنے کی درخواست کی تھی۔ جمعہ کے روز فیض آباد میں مری روڈ پر ایک ٹریلر کھڑا کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔