تہاڑ جیل میں قید کیجریوال کے وزیر ستیندر جین کی ایک اور ویڈیو وائرل، ساتھ بیٹھے نظر آئے ’جیل سپرنٹنڈنٹ‘

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اجیت کمار کے آنے سے پہلے کچھ لوگ ستیندر جین سے بات کر رہے ہیں اور جیسے ہی جیل سپرنٹنڈنٹ کی آمد ہوتی ہے، سبھی لوگ اٹھ کر چلے جاتے ہیں۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں قید عام آدمی پارٹی کے رہنما ستیندر جین لگاتار تنازعات کا شکار ہو رہے ہیں اور ان کی تہاڑ جیل سے یکے بعد دیگرے ویڈیو فوٹیج وائرل ہو رہی ہیں۔ نئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ستیندر جین جیل سپرنٹنڈنٹ اجیت کمار کے ساتھ نظر آ رہے ہیں اور ان سے گفتگو میں مشغول ہیں۔

خیال رہے کہ ای ڈی نے اجیت کمار پر ستیندر جین کو جیل میں سہولیات دینے کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد ان پر کارروائی کی گئی اور انہیں معطل کر دیا گیا۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اجیت کمار کے آنے سے پہلے کچھ لوگ ستیندر جین سے بات کر رہے ہیں اور جیسے ہی جیل سپرنٹنڈنٹ کی آمد ہوتی ہے، سبھی لوگ اٹھ کر چلے جاتے ہیں۔


اس سے قبل ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مناسب خوراک لیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تہاڑ جیل کے ذرائع کے مطابق جیل میں قیام کے دوران انہوں نے نے 8 کلو وزن بڑھایا ہے، جبکہ ان کے وکیل نے عدالت میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کا وزن 28 کلو کم ہو گیا ہے۔ ویڈیو میں جس قسم کے ڈبوں میں کھانا رکھا تھا اسے دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ کھانا باہر سے منگوایا گیا ہے۔ اس معامل پر حزب اختلاف کی جماعتیں عام آدمی پارٹی پر حملہ آور ہیں۔

کچھ دن پہلے تہاڑ جیل سے ستیندر جین کی مساج کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس ویڈیو میں ستیندر جین جس شخص سے مساج کرا رہے ہیں، وہ مبینہ طور پر ریپ کا مجرم ہے، جبکہ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ ستیندر جین کو کئی طرح کی جسمانی پریشانیوں کا سامنا ہے اور وہ علاج کے طور پر مالش کرا رہے ہیں۔ یہ ویڈیو 13 ستمبر 2022 کی بتائی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */