پاکستان: عدالت نے قرآن پاک کا صفحہ نذرِ آتش کرنے کے جرم میں ایک خاتون کو سنائی عمر قید کی سزا

سرکاری وکیل مہذب اویس کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کو 2021 میں توہین رسالت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ملزم خاتون نے قرآن پاک کے صفحات جلا کر اس کی بے حرمتی کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>قرآن شریف، تصویرآئی اے این ایس</p></div>

قرآن شریف، تصویرآئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پاکستان میں قرآن پاک کا صفحہ نذرِ آتش کیے جانے کے ایک پرانے معاملے میں آسیہ بی بی نامی خاتون کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔ اس پاکستانی خاتون کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے توہین رسالت قانون کے تحت مذہب یا مذہبی شخصیتوں کی بے عزتی کرنے کا قصوروار پائے جانے والے کسی بھی شخص کو سزائے موت تک دی جا سکتی ہے، حالانکہ آسیہ بی بی کو عمر قید کی ہی سزا سنائی گئی ہے۔

سرکاری وکیل مہذب اویس کا کہنا ہے کہ خاتون آسیہ بی بی کو 2021 میں توہین رسالت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ملزم خاتون نے قرآن کے صفحات جلا کر اس کی بے حرمتی کی ہے۔ سرکاری وکیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ جج نے بدھ کے روز شمالی شہر لاہور میں آسیہ بی بی کو عمر قید کی سزا دینے کا فیصلہ سنایا۔ حالانکہ خاتون نے عدالت میں اپنے اوپر لگے الزام کو سرے سے مسترد کر دیا۔


واضح رہے کہ آسیہ بی بی نام کی ہی ایک عیسائی خاتون کو پاکستان میں سزائے موت سنائی گئی تھی، لیکن آٹھ سال جیل میں گزارنے کے بعد 2019 میں انھیں توہین رسالت کے الزام سے بری کر دیا گیا تھا۔ اپنی رہائی کے بعد شدت پسندوں کے ذریعہ دی جا رہی موت کی دھمکیوں سے بچنے کے لیے وہ کناڈا چلی گئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔