پاکستان: سپریم کورٹ نے سنٹرل بینک کو انتخاب کے لیے رقم جاری کرنے کا دیا حکم، حکومت سے ناراضگی کا اظہار

پاکستانی چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس منیب اختر کی تین رکنی بنچ نے اِن-چیمبر سماعت کے بعد انتخاب کے لیے رقم جاری کرنے کی ہدایت اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو دی۔

<div class="paragraphs"><p>پاکستانی سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پاکستانی سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پاکستان میں ایک طرف معاشی بحران سے عوام پریشان ہیں، اور دوسری طرف سیاسی سرگرمیاں بھی عروج پر ہیں۔ پنجاب خطہ میں الیکشن کی تیاریاں چل رہی ہیں جس کے لیے پاکستانی سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو رقم جاری کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ اس حکم کے بعد وفاقی حکومت کے ساتھ تنازعہ مزید گہرا ہوتا دکھائی دے رہا ہے، کیونکہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کو حکومت نے ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

ایک میڈیا رپورٹ میں جانکاری دی گئی ہے کہ پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس منیب اختر کی تین رکنی سپریم کورٹ کی بنچ نے اِن-چیمبر سماعت کے بعد انتخاب کے لیے رقم جاری کرنے کی ہدایت اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو دی۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 4 اپریل کو عدالت عظمیٰ نے پاکستانی انتخابی کمیشن کو 14 مئی کو پنجاب خطہ میں انتخاب کرانے اور وفاقی حکومت کو 10 اپریل تک انتخابی بلدیہ کو 21 ارب روپے کی رقم فراہم کرنے کی ہدایت دی تھی۔


جیو نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ منگل کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منگل کے روز عدالت عظمیٰ کے سامنے ایک رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے انتخاب کے لیے رقم مہیا نہیں کرائی ہے۔ اس کے بعد متعلقہ افسران کو عدالت میں پیش ہونے اور تاخیر کے بارے میں وضاحت دینے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

سمن کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ڈپٹی گورنر سماء کامل، اسپیشل سکریٹری برائے مالیات، ایڈیشنل سکریٹری برائے مالیات، الیکشن کمیشن آف پاکستان سکریٹری عمر حمید اور پاکستان کے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان جمعہ (آج) کو بنچ کے سامنے موجود ہوئے۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سماعت کے دوران ججوں نے عدالتی احکامات کے نافذ نہیں ہونے پر ناراضگی ظاہر کی اور حکومت سے کہا کہ احکامات کو نافذ کرنا ہوگا۔ اس معاملے کی جانکاری رکھنے والے افسران نے کہا کہ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل اعوان سے حکومت کے رخ پر سوال کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔