ناصر-جنید قتل معاملہ کے 2 فرار ملزمین کو پولیس نے دہرادون کے پہاڑ سے کیا گرفتار، مزید کی تلاش ہنوز جاری

ناصر-جنید قتل معاملے کے مفرور ملزمین کی گرفتاری کے لیے اے ایس پی کرولی سدھانت شرما کی قیادت میں تشکیل کی گئی اسپیشل ٹیموں کے ذریعہ لگاتار چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>نذرِ آتش بولیرو کار جس میں ناصر اور جنید کی لاش برآمد ہوئی</p></div>

نذرِ آتش بولیرو کار جس میں ناصر اور جنید کی لاش برآمد ہوئی

user

قومی آوازبیورو

ناصر اور جنید نامی نوجوان کا بولیرو سمیت اغوا کر ہریانہ میں بھیوانی ضلع کے لوہارو تھانہ حلقہ میں گاڑی سمیت جلا کر قتل کر دینے کے معاملے میں تقریباً دو ماہ سے فرار چل رہے دو مزید ملزمین بھیوانی باشندہ نریندر کمار عرف مونو رانا اور مونو عرف گوگی کو پولیس نے دہرادون کی پہاڑیوں سے حراست میں لے کر گرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملے کے کچھ نامزد ملزمین اب بھی فرار ہیں جن کی تلاش ہنوز جاری ہے۔

آئی جی رینج گورو شریواستو نے بتایا کہ 16 فروری کو گھاٹمیکا گاؤں باشندہ اسماعیل میو نے جنید اور ناصر کے اغوا ہونے کی رپورٹ تھانہ گوپال گڑھ میں درج کرائی تھی۔ بدمعاش دونوں نوجوانوں کو بولیرو سمیت اغوا کر لے گئے تھے جنھوں نے ہریانہ میں بھیوانی ضلع کے تھانہ لوہارو علاقہ میں بولیرو سمیت جلا کر دونوں نوجوانوں کا قتل کر دیا تھا۔ بعد میں پولیس کو گاڑی سے ناصر و جنید کے ڈھانچے ملے تھے۔ اس معاملے میں پولیس نے فوراً کارروائی کر 17 فروری کو فیروزپور جھرکا باشندہ ملزم رنکو سینی کو گرفتار کیا تھا جسے 13 دن تک حراست میں پوچھ تاچھ کے بعد جیل بھیج دیا گیا تھا۔


گورو شریواستو کا کہنا ہے کہ ناصر-جنید قتل معاملے میں انل پرجاپتی (باشندہ تھانہ نگینہ ضلع نوح میوات)، مونو رانا عرف نریندر (باشندہ تھانہ انڈسٹریل ایریا ضلع بھیوانی)، گوگی عرف مونو (باشندہ تھانہ شہر بھیوانی)، کالو عرف کرشن جاٹ (باشندہ تھانہ صدر ضلع کیتھل)، وکاس آریہ (باشندہ تھانہ سول لائنس ضلع جیند)، کشور سین (باشندہ تھانہ گھروندا ضلع کرنال)، ششی کانت باشندہ تھانہ مونک ضلع کرنال) اور شریکانت (باشندہ تھانہ نگینہ ضلع نوح میوات) کی شناخت کر 5-5 ہزار روپے انعام اعلان کیا تھا، جسے بعد بڑھا کر 10-10 ہزار روپے کیا گیا۔

بہرحال، ناصر-جنید قتل معاملے کے ملزمین کی گرفتاری کے لیے اے ایس پی کرولی سدھانت شرما کی قیادت میں تشکیل کی گئی اسپیشل ٹیموں کے ذریعہ مدھیہ پردیش کے ریوا اور سدی، بہار کے پٹنہ، نیپال سرحد، اڈیشہ کے کٹک، بھونیشور و بالیشور،مغربی بنگال کے ہگلی و چوبیس پرگنہ، ہریانہ کے فیروزپور جھرکا، جیند، بھیوانی، کرنال، سونی پت، پانی پت، کیتھل و یمنا نگر، ہماچل پردیش کے کوئٹا صاحب، اتر پردیش کے آگرہ، کانپور، لکھنؤ، پریاگ راج و بنارس، اتراکھنڈ کے ہریدوار، رشی کیش، شیوپوری و دہرادون میں مشتبہ ٹھکانوں مثلاً مذہبی اداروں، گروکل، گئوشالہ وغیرہ میں چھاپہ ماری کی گئی اور بھیس بدل کر تلاشی بھی لی گئی۔ اسی دوران پولیس کی اسپیشل ٹیم کو جانکاری ملی کہ ملزم دہرادون میں تھانہ وکاس نگر کے بٹوہی گاؤں کے پہاڑوں میں چھپا ہوا ہے۔ اس خبر کے بعد ٹیکنالوجی کا سہارا لیا گیا اور بدمعاشوں کی حرکت معلوم ہوتے ہی انسپکٹر منوج رانا یوگیندر سنگھ ہیڈ کانسٹیبل جوگیندر سنگھ کی قیادت میں ٹیم نے چھاپہ ماری کر مطلوبہ ملزم مونو اور نریندر کو پہاڑی علاقہ سے پکڑ لیا۔ جمعرات کو ایس اچ او گوپال گڑھ کے ذریعہ ان دونوں کو باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */