پاک وزیر اعظم کے امریکہ میں کپڑے اترواکر جامہ تلاشی، پاکستان برہم

پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے کپڑے اترواکر تلاشی کا یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ٹرمپ حکومت پاکستان پر ویزا پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نیو یارک: امریکہ سے پاکستان کے تعلقات ان دنوں بہتر نہیں چل رہے ہیں اور اسی بیچ پاکستان کے وزیر اعظم کو جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر سخت سیکورٹی مراحل سے گزرنا پڑا ہے۔ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی ائیرپورٹ سیکورٹی مراحل سے گزرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی حال ہی میں امریکہ گئے تھے جہاں انہیں ائیرپورٹ پر سخت سیکورٹی مراحل سے گزرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر پی ایم شاہد خاقان عباسی عام شہریوں کی طرح کپڑے اتار کر چیکنگ کرواتے ہوئے نظرآ رہے ہیں۔ سیکورٹی مراحل سے گزرنے کے بعد انہیں بیگ اور کوٹ اٹھا کر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ٹرمپ حکومت پاکستان پر ویزا پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام پر کئی قسم کی دیگر پابندیاں بھی عائد کی جا سکتی ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم خاقان عباسی گزشتہ ہفتے اپنی بیمار بہن سے ملنے کے لئے ذاتی دورے پر امریکہ گئے تھے۔ تاہم دورے کے دوران وہ امریکی نائب صدر مائیک پینس سے بھی ملے تھے۔ حالانکہ پاک میڈیا کا کہنا ہے کہ نجی دورے پر بھی اس طرح کی چیکنگ کرنا ملک کی بے عزتی ہے۔ پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم کے پاس ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہے اور ایسے میں نجی دورے جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی ہے۔

پاک وزیراعظم کی چیکنگ سے عین قبل امریکہ 7 پاکستانی کمپنیوں پر جوہری تجارت کے سلسلے میں پابندی عائد کر چکا ہے۔ غور طلب ہے کہ اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کو دی جانے والی تقریباً 25.5 کروڑ ڈالر کی مالی امداد یہ کہہ کر روک دی تھی کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف مزید سختی دکھانی ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 28 Mar 2018, 9:28 AM