پاکستان: پرویز الٰہی کی پنجاب کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف برداری، صدر عارف علوی نے دلایا حلف

جسٹس عمر عطا بندیال چیف جسٹس، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل سپریم کورٹ کی تین رکنی بنچ نے اپنے ابتدائی حکم میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو حلف دلانے کی ہدایت دی تھی۔

تصویر بشکریہ باغی ٹی وی
تصویر بشکریہ باغی ٹی وی
user

یو این آئی

اسلام آباد: صدر عارف علوی نے بدھ کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے طور پر پاکستان تحریک انصاف پارٹی (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ پرویز الٰہی کو حلف دلایا۔ جیو نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک کی سپریم کورٹ کی جانب سے صوبہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر اسمبلی دوست محمد مزاری کے حکم کو کالعدم قرار دینے کے بعد پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار پرویز الٰہی کے لیے وزیر اعلیٰ بننے کا راستہ صاف ہو گیا تھا۔

جسٹس عمر عطا بندیال چیف جسٹس، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل سپریم کورٹ کی تین رکنی بنچ نے اپنے ابتدائی حکم میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو حلف دلانے کی ہدایت دی تھی۔ اگرچہ انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے الٰہی کو حلف دلایا۔


جیو نیوز کے مطابق صدر مملکت نے تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پرویز الٰہی کے لئے خصوصی طیارہ بھیجا تھا۔ خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب پر تنازعہ کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ پرویز الہی کو 186 ووٹ ملے جبکہ حمزہ شہباز صرف 179 ووٹ حاصل کر سکے۔ اس صورتحال میں پرویز الٰہی کو صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا اعلان کیا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔