پاکستان مقبوضہ کشمیر: محکمہ تعلیم نے خواتین اساتذہ اور طالبات کے لیے حجاب کو لازمی قرار دیا

سرکلر میں متنبہ کیا گیا کہ اگر ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی تو "متعلقہ اداروں کے سربراہان کے خلاف" تادیبی کارروائی شروع کی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

علامتی، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے محکمہ تعلیم نے شریک تعلیمی اداروں میں طالبات اور اساتذہ کے لیے حجاب پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔ پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے 24 فروری کو ایک سرکلر جاری کیا گیا تھا۔ پی او کے کے ابتدائی اور ثانوی تعلیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (مرد) کے دستخط شدہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ جہاں مخلوط تعلیم دی جاتی ہے وہاں طالبات/اساتذہ حجاب نہیں پہنتیں اس لیے منظور شدہ ہدایات کے تحت طالبات/اساتذہ کے لیے حجاب پہننا سختی سے لازمی قرار دیا جانا چاہیے۔

سرکلر میں متنبہ کیا گیا کہ اگر ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی تو "متعلقہ اداروں کے سربراہان کے خلاف" تادیبی کارروائی شروع کی جائے گی۔ ڈان نے اپنی رپورٹ میں ابتدائی اور ثانوی تعلیم کے وزیر دیوان علی خان چغتائی کے حوالے سے کہا ’’ہم نے اسے خدا اور ان کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کی تعمیل میں کیا ہے جس میں خواتین کو حجاب پہننے اور مردوں کو اپنی نظریں نیچی رکھنے کا حکم دیا گیا ہے‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔