پاکستان: عمران خان کی لائیو تقریر پر پابندی

پی ای ایم آر اے آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت عمران خان کی تقاریر کے ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ پی ای ایم آر اے کے نوٹیفکیشن میں عمران خان کی ایف 9 پارک، اسلام آباد میں تقریر کا ذکر ہے۔

عمران خان کی فائل تصویر آئی اے این ایس
عمران خان کی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پی ای ایم آر اے) نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقاریر کے لائیو ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگا دی ہے۔ عمران خان پر پابندی اس بیان کے بعد لگائی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ان پولیس افسران، بیوروکریٹس اور ایک مجسٹریٹ کے خلاف اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل پر مبینہ طور پر تشدد کرنے کے الزام میں معاملہ درج کرائیں گے۔

جیو نیوز نے اتوار کو پی ای ایم آر اے کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ موثر نگرانی اور ادارتی کنٹرول کے ساتھ، اب صرف عمران خان کی پہلے سے ریکارڈ شدہ تقریریں ٹیلی کاسٹ کی جا سکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پی ای ایم آر اے آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت عمران خان کی تقاریر کے ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ پی ای ایم آر اے کے نوٹیفکیشن میں عمران خان کی ایف 9 پارک، اسلام آباد میں تقریر کا ذکر ہے۔


خیال ر ہے کہ ہفتے کے روز، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی کے سربراہ عمران خان نے پولیس، بیوروکریٹس، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف ان کی مبینہ کارروائی پر معاملے درج کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔