پاکستان نے ’اسمارٹ لاک ڈاؤن‘ سے کورونا کیسز میں 90 فیصد کمی کا کیا دعویٰ

پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد سیکٹر جی-9 میں تقریباً 100 کیسز روزانہ رپورٹ ہو رہے تھے لیکن اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے سے کیسز کی تعداد گھٹ کر یومیہ 9-8 ہو گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی دارالحکومت میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت جن دو علاقوں کو بند کیا گیا تھا وہاں کورونا وائرس کیسز 90 فیصد کم ہوگئے۔ اخبار 'ڈان' نے اسلام آباد کے میئر حمزہ شفاعت کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ’سیکٹر جی-9 میں تقریباً 100 کیسز روزانہ رپورٹ ہورہے تھے لیکن اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے سے کیسز کی تعداد گھٹ کر یومیہ آٹھ نو ہو گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق یہ صرف لاک ڈاؤن کا فائدہ ہے جس کے ذریعے لوگوں کی نقل و حرکت کو محدود کردیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کسی شخص کو لاک ڈاؤن کے زیر اثر علاقے میں غیر ضروری طور پر اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں تھی اور اس مہلک وائرس کی انسان سے انسان میں منتقلی کا خطرہ ٹالنے کے لیے نقل وحرکت پر بھی پابندی لگائی گئی۔ اس تجربے کے برعکس پاکستان بھر میں ابھی کل پانچ ہزار 785 نئے کیسز اور 133 اموات کی اطلاعات ملی ہیں۔ جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 738 جبکہ اموات 3 ہزار 33 تک جا پہنچی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔