پاکستاں: اے ٹی سی نے عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ گرفتاری کیے جاری

عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست پر سابق وزیراعظم اور ان کی جماعت کے دیگر رہنماؤں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لاہور: لاہور کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق اے ٹی ایس نے منگل کو پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں میں حماد اظہر، میاں اسلم اقبال اور دیگر شامل ہیں۔

موصولہ اطالعات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عبیر گل خان نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی کے چھ دیگر رہنماؤں کے خلاف آتشزدگی کے دو مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ پولیس ان مقدمات میں عمران کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر سکتی ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست پر سابق وزیراعظم اور ان کی جماعت کے دیگر رہنماؤں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔


اے ٹی سی نے سابق وزیر اعظم خان کے خلاف 9 مئی کے تشدد کے دوران آتشزدگی سے متعلق دو مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ بدعنوانی کے ایک معاملے میں ان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ لاہور پولیس نے 10 مئی کو لاہور کے نصیر آباد اور ماڈل ٹاؤن تھانوں میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے پارٹی دفتر اور کنٹینر پر حملے کے الزام میں دو ایف آئی آر درج کی تھیں۔

گزشتہ سال اپریل میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے معزول وزیر اعظم کے خلاف دہشت گردی سے لے کر بدعنوانی تک کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے بعد شروع ہونے والے فسادات کے بعد پارٹی کے صدر سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں پر بھی دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔