پاکستان: کراچی یونیورسٹی کے اندر گاڑی میں دھماکہ، 2 غیر ملکی سمیت 4 افراد جاں بحق

پولیس ذرائع نے بتایا کہ وین میں سات سے آٹھ افراد سوار تھے۔ بم دھماکے کے سبب گاڑی پوری طرح تباہ ہو گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ دھماکے کے سبب آس پاس کے لوگ بھی معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

تصویر بشکریہ روزنامہ جنگ
تصویر بشکریہ روزنامہ جنگ
user

قومی آوازبیورو

کراچی: پاکستان کی کراچی یونیورسٹی کے اندر منگل کے روز ہونے والے دھماکہ کے نتیجے میں 2 غیر ملکی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ روزنامہ جنگ کے ویب پورٹل پر شائع خبر کے مطابق بم دھماکہ کا واقعہ جامعہ کراچی کے اندر کھڑی ایک گاڑی میں پیش آیا۔

رپورٹ میں پولیس ذرائع کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کراچی یونیورسٹی کے آئی بی اے سینٹر سے پڑھا کر واپس آ رہے تھے۔ دھماکے میں ہلاک شدگان کراچی یونیورسٹی کے آئی بی اے سینٹر میں غیر ملکی زبان پڑھاتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکہ کنفوسیس انسٹی ٹیوٹ کے قریب ہوا۔


دھماکے کے بعد ریسکیو اور سیکورٹی اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو اپنے حصار میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ وین میں سات سے آٹھ افراد سوار تھے۔ بم دھماکے کے سبب گاڑی پوری طرح تباہ ہو گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ دھماکے کے سبب آس پاس کے لوگ بھی معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔