پاکستان کی ایک تہائی آبادی کو دی جائے گی دو ہزار روپے ماہانہ امدادی رقم: شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا کہ اس ریلیف پیکیج کے تحت تقریباً ایک تہائی آبادی یعنی 1.4 کروڑ خاندانوں کو ہر ماہ دو ہزار روپے امداد کے طور پر دیئے جائیں گے۔

شہباز شریف، تصویر آئی اے این ایس
شہباز شریف، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں معاشی بحران کے درمیان ایک تہائی آبادی یعنی 14 کروڑ خاندانوں کو ماہانہ 2000 روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈان اخبار نے یہ رپورٹ دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ رات 11 بجے کے قریب ملک سے خطاب کرتے ہوئے 28 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ریلیف پیکیج کے تحت تقریباً ایک تہائی آبادی یعنی 1.4 کروڑ خاندانوں کو ہر ماہ دو ہزار روپے امداد کے طور پر دیئے جائیں گے۔

اپنے خطاب میں ایک روز قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے کہا کہ یہ اضافہ ملک کو معاشی دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس اعلان سے ایک روز قبل پاکستان میں یٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر سبسڈی ختم کردی گئی تھی اور ایندھن کی قیمتوں میں 30 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔