پاکستانی صحافی کو فوج کے خلاف لکھنا پڑا مہنگا، مقدمہ درج

احتشام احمد نے دعوی کیا ہے کہ صحافی اسد طور نے گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستانی فوج سمیت اعلی سطحی سرکاری اداروں کے خلاف نامناسب زبان کا استعمال کیا جو قانون کے مطابق سنگین جرم ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان میں صحافی اسد طور پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعہ ملک، اداروں اور فوج کے خلاف ’منفی پروپیگنڈہ‘ کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ راولپنڈی کے رہنے والے حافظ احتشام احمد نے یہ ایف آئی آر درج کرایا ہے۔ احتشام احمد نے دعوی کیا ہےکہ اسد طور نے گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستانی فوج سمیت اعلی سطحی سرکاری اداروں کے خلاف نامناسب زبان کا استعمال کیا جو قانون کے مطابق سنگین جرم ہے۔

صحافی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایف آئی آر کی ایک کاپی پوسٹ کی ہے اور اسے ’تکلیف دہ سرگرمی‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ وہ میڈیا کے معاملوں کو دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’مائی لارڈ عدالت کی آزادی کا تعین تبھی کیا جاسکتا ہے جب آپ پاکستان میں میڈیا سے مخاطب ہوں گے اور اظہار رائے کی آزادی ہوگی کیونکہ اس کا سپریم کورٹ آئینی طور سے ملک کے تجاوزات سےشہریوں کے حقوق کی دفاع کرنے کے لئے پابند ہیں۔ اس بات کی جانچ ہونی چاہئے کہ ہم صحافی ملک کے غدار ہیں یا اس جمہوری پاکستان کی شبیہ کو نقصان پہنچارہے ہیں جو اپنے قانون اپنانے والے شہریوں کے خلاف فاشسٹ حکمت عملی کا استعمال کررہا ہے۔‘‘


اسد طور کے خلاف معاملہ اپنی رائے اور خیالات کو بے باکی سے نشر کرنے والے صحافیوں کو ہدف بنانے والے واقعات کی ایک تازہ ترین کڑی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔