عمران خان اسلام آباد میں جلسے سے کریں گے خطاب

24 مارچ کو عمران خان نے 27 مارچ کو 'ڈکیتوں کے گروہ' کے خلاف جلسہ کرنے کی کال دی تھی جو ملک کو پچھلے 30 برسوں سے لوٹ رہے ہیں۔

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے التوا کے بعد 'امربالمعروف' جلسہ میں شرکت کے لیے اتوار کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ہزاروں حامی اسلام آباد میں جمع ہوئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج جنگ پاکستان کی ہے، پی ٹی آئی کی نہیں۔ ’دی انٹرنیشنل‘ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے لوگوں کو اپنی منزل پر جلد پہنچنے کی بھی تاکید کی۔

24 مارچ کو عمران خان نے 27 مارچ کو 'ڈکیتوں کے گروہ' کے خلاف جلسہ کرنے کی کال دی تھی جو ملک کو پچھلے 30 برسوں سے لوٹ رہے ہیں۔ دریں اثنا، جمعیت علمائے اسلام پاکستان (جے یو آئی-ف) کے حامی اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم ) کے بینر تلے سری نگر ہائی وے پر پہنچ گئے ہیں۔


’ڈان‘ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی رہنما مریم نواز نے پنجاب کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے ساتھ مل کر جی ٹی روڈ کے راستے اپنی پارٹی کے کارواں کی قیادت کی اور اسے پی ٹی آئی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کی کوشش قرار دیا۔ تاہم وزیر داخلہ شیخ رشید نے خبردار کیا ہے کہ جے یو آئی ف کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن جماعتوں نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی، تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ’ڈان‘ نے پی ٹی آئی کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ تقریب کی ریکارڈنگ کے لیے میڈیا والوں کو بھی کیمرے کے ساتھ آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ تاہم موبائل سے وہ اس کی فوٹیج اور تصاویر لے سکتے ہیں۔ کیمرے کو خطرہ لاحق ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔