عمران خان کو ضمانت کی مدت ختم ہونے پر گرفتار کیا جائے گا: ثناء اللہ

ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان پر پورے پاکسان میں فسادات، بغاوت، انتشار پھیلانے جیسے 24 سے زیادہ مقدمات درج ہیں۔ انہیں سیکورٹی فراہم کرنے کے باوجود ضمانت کی مدت ختم ہونے پر انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اتوار کو کہا کہ سیکورٹی فراہم کرنے کے باوجود سابق وزیر اعظم عمران خان کو ضمانت کی مدت ختم ہونے پر گرفتار کر لیا جائے گا۔ ثناء اللہ نے ٹوئٹ کیا کہ سابق وزیراعظم کو قانون کے مطابق سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر پورے پاکسان میں فسادات، بغاوت، انتشار پھیلانے اور مسلح حملوں کے الزام میں 24 سے زیادہ مقدمات درج ہیں۔ انہیں سیکورٹی فراہم کرنے کے باوجود ضمانت کی مدت ختم ہونے پر انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

ڈان اخبار نے وزیر داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ "ایک ایسا شخص جو روزانہ ملک میں انتشار پھیلاتا ہے، جو اخلاقی اور جمہوری اقدار کو مکمل طور پر نظر انداز کرتا ہے اور جو کبھی کبھی اپنے مخالفین کو غدار اور یزیدی کہتا ہے۔ وہ ایک جمہوری معاشرے میں سیاسی جماعت کا سربراہ کیسے ہو سکتا ہے۔ ‘‘ ڈان کی خبر کے مطابق ہفتے کو اسلام آباد پولیس نے کہا کہ بنی گالہ (ان کی رہائش گاہ کا علاقہ) کے ارد گرد سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے اور عمران خان کی متوقع آمد کے پیش نظر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔