رمضان کے موقع پر عاطف اسلم کا تحفہ ’مصطفیٰ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام‘

گلوکار عاطف اسلم کا ماہ رمضان کی مناسبت سے پیش کیا جانے والا ”سلام عاجزانہ” ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا ہے۔ انسٹاگرام پر فالوورز کو ریلیز کی معلومات دیتے ہوئے عاطف نے لکھا ”یہ سلام عاجزانہ قبول ہو”

user

قومی آوازبیورو

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا ماہ رمضان کی مناسبت سے پیش کیا جانے والا ”سلام عاجزانہ ” ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا ہے۔ انسٹاگرام پر فالوورز کو ریلیز کی معلومات دیتے ہوئے عاطف نے لکھا ”یہ سلام عاجزانہ قبول ہو”

سلام عاجزانہ میں اللہ کے آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود وسلام بھیجا گیا ہے جسے عاطف اسلم، نعمان جاوید، علی پرویز مہدی، احسان پرویز مہدی اور کمیل جعفری نے مل کرپیش کیا۔ نعت کی ویڈیو 5 منٹ 87 سیکنڈز پرمشتمل ہے جسے بےحد پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ یو ٹیوب پر اسے17 گھنٹے قبل ریلیز کیا گیا تھا اور اب تک اسے 7 لاکھ 11 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔


گانے کی ریلیز کے بعد پاکستان میں ٹوئٹر پر بھی عاطف اسلم کا نام ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوا اور صارفین نے سلام عاجزانہ کے لئے تعریفی ٹویٹ کرتے ہوئے عاطف اسلم کو خوب سراہا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ عاطف اسلم نے کسی کلام سے سننے والوں کے دل جیتے ہوں۔ اس سے قبل وہ کوک اسٹوڈیو سیزن 12 میں ”وہی خدا ہے” اور سیزن 8 میں ”تاجدارِ حرم” سے مداحوں کے دل جیتے۔ عاطف کی آواز میں اذان اور اس کے بعد اسماالحنسیٰ کو بھی بیحد پسند کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 16 Apr 2021, 8:11 PM