پاکستان میں بارش کے سبب 63 لوگوں کی موت، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ایمرجنسی کا اعلان

پاکستان کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے 32 افراد سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں، اس سے جنوب مغربی علاقوں یعنی بلوچستان و خیبر پختونخواں میں ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پاکستان سیلاب کی فائل تصویر / بشکریہ ہم نیوز ڈاٹ پی کے</p></div>

پاکستان سیلاب کی فائل تصویر / بشکریہ ہم نیوز ڈاٹ پی کے

user

قومی آوازبیورو

متحدہ عرب امارات اور عمان کے بعد اب پاکستان میں بھی زوردار بارش نے سیلاب جیسے حالات پیدا کر دیے ہیں۔ پاکستان میں بارش کے سبب اب تک 63 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ مہلوکین کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور زخمیوں میں کئی کی حالت سنگین بھی بنی ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں حالات زیادہ فکر انگیز ہیں۔

پاکستانی اخبار ’ڈان‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 12 اپریل سے ہی پاکستان کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ پاکستان کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ 32 لوگ سنگین طور پر زخمی ہیں۔ جنوب مغربی علاقوں، یعنی بلوچستان و خیبر پختونخوا میں حالات زیادہ دگر گوں ہیں جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہاں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سیلاب میں پھنسے لوگوں کو لگاتار محفوظ مقامات پر پہنچایا جا رہا ہے۔


پی ڈی ایم اے نے لوگوں کو گھر سے نہ نکلنے کی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو راحتی اشیا پہنچائی جا رہی ہے اور آمد و رفت کے لیے سڑکوں کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔ اس درمیان لوگوں کو اسپتالوں میں رہنے کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی محکمہ موسمیات نے آئندہ 22 اپریل تک پورے ملک میں زوردار بارش، ژالہ باری اور طوفان کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ جنوبی علاقوں کے لیے بھی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ ایسے بھی اندیشے ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ طوفان بلوچستان میں زبردست تباہی مچا سکتا ہے۔ خیبر پختونخوا کے چترال، دار، سوات، ایبٹ آباد میں زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان کے کچھ دیگر علاقوں کے لیے بھی سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔