بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ کیا، وزیر اعظم بدعنوانی کے چیمپین ہیں! راہل گاندھی

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کو بدعنوانی کا چیمپین قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے بھتہ خوری کا ریکٹ چلایا اور دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ کیا

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

غازی آباد: راہل گاندھی نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو بدعنوانی کا چیمپین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے بھتہ خوری کی اور دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ انجام دیا۔ راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر الیکٹورل بانڈ صحیح تھا تو سپریم کورٹ نے اسے منسوخ کیوں کر دیا؟

راہل گاندھی نے کہا کہ یہ الیکشن نظریات الیکشن ہے۔ ایک جانب بی جے پی اور آر ایس ایس ہے جو جمہوریت اور آئین کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، دوسری جانب انڈیا اتحاد اور کانگریس ہے جو انہیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ انتخابات میں دو تین اہم مسائل ہیں۔ بے روزگاری، مہنگائی، شراکت داری مگر بی جے پی چوبیس گھنٹہ توجہ ہٹانے میں لگی رہتی ہے۔ ایشوز پر کوئی بات نہیں کرتا۔ کچھ دن پہلے وزیر اعظم نے ایک طویل انٹرویو دیا، اسکرپٹڈ تھا مگر فلاپ شو تھا۔ وزیر اعظم مودی نے اس میں الیکٹورل بانڈ کو سمجھانے کی کوشش کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسے شفافیت کے لئے لایا گیا، اگر یہ سچ ہے تو اس نظام کو سپریم کورٹ نے منسوخ کیوں کیا۔ اگر شفافیت لانا مقصد تھا تو جن لوگوں نے عطیہ پیش کیا ان کے نام کو کیوں چھپایا۔ ہزاروں کروڑ روپے کا کنٹریکٹ کیس کمپنی کو ملتا ہے فو کمپنی فوری بی جے پی کو چندہ دیتی ہے۔ کسی کمپنی پر ای ڈی، سی بی آئی کی تفتیش شروع ہوتی ہے اور وہ کمپنی بی جے پی کو چندہ دیتی ہے۔ اسے سڑک پر بھتہ خوری کہتے ہیں۔


راہل گاندھی نے کہا، ’’بی جے پی کھیلوں کا انعقاد کرائے گی۔ کچھ لوگوں کو خلاء میں روانہ کرے گی لیکن ضروری ایشوز، جس میں روزگار، کسانوں کی آمدنی، غریبوں کی ترقی شامل ہیں یہ سب کہاں ہیں؟ نریندر مودی نے گزشتہ 10 سالوں میں غریبوں کے لیے کچھ نہیں کیا لیکن ہم کریں گے۔ وزیر اعظم مودی کتنی بھی صفائی پیش کر لیں کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ سبھی جانتے ہیں کہ وزیر اعظم مودی ’کرپشن کے چیمپین ہیں۔ بی جے پی اس بار 150 سیٹوں پر سمٹ جائے گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔