پاکستان: عمران خان نے ضمنی انتخاب کے نتائج سے سبھی کو حیران کر دیا، 8 میں سے 6 سیٹوں پر قبضہ

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ عوام کے درمیان عمران خان کی بے انتہا مقبولیت اور حکومت کے خلاف جاری مہم نے برسراقتدار اتحاد میں شامل پارٹیوں کو بیک فٹ پر دھکیل دیا ہے۔

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نیشنل اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں 8 سیٹوں میں سے 6 سیٹوں پر جیت درج کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ 6 نیشنل اسمبلی سیٹوں پر عمران خان کی جیت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) کی قیادت والی اتحادی حکومت کے لیے یقینی طور پر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، کیونکہ ضمنی انتخاب کو عمران خان اور اتحادی حکومت کے درمیان سیدھی سیاسی جنگ کی شکل میں دیکھا جا رہا تھا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ضمنی انتخاب میں عمران خان کی پارٹی کراچی میں ہار گئی ہے جو ان کے لیے فکر انگیز ہے۔ پی ٹی آئی امیدوار مہر بانو قریشی ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی علی موسیٰ گلانی سے ضمنی انتخاب ہار گئیں۔ کراچی میں عمران کی شکست کا دعویٰ پاکستان پیپلز پارٹی کے حکیم بلوچ نے بھی کیا تھا۔


بہرحال، عمران خان کی پی ٹی آئی نے خیبر پختونخواں علاقہ کے مردن، چارسدا اور پیشاور، پنجاب علاقہ کے فیصل آباد اور ننکانہ صاحب و سندھ علاقہ کے کورنگی ضلع میں جیت حاصل کی ہے۔ ان کی پارٹی نے پنجاب علاقائی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں بھی کم از کم 2 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے جب کہ برسراقتدار پارٹی پی ایم ایل-این کو صرف ایک سیٹ ملی۔

عمران خان کی حکومت مخالف مہم کو پورے پاکستان میں پھیلانے کی کوششوں کے یقینی طور سے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔ اس سے ان کا یہ دعویٰ بھی پختہ ہوا ہے کہ وہ اس وقت ملک کے سب سے مقبول لیڈر ہیں۔ کئی لوگوں نے کہا کہ عمران خان کم از کم 13 سیاسی پارٹیوں کے اتحاد کے خلاف تنہا فوجی تھے۔ اتحاد کے امیدوار تقریباً سبھی انتخابی حلقوں میں شکست کے بعد شرمندہ ہیں۔


اس درمیان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان نیشنل اسمبلی کے رکن کے طور پر حلف نہیں لیں گے اور ایم این اے کی شکل میں پارلیمنٹ بھی نہیں جائیں گے۔ ان کی جیت نے اس دعوے کی تصدیق کی ہے کہ اس وقت اتحادی حکومت پارلیمنٹ میں مجموعی طور پر پاکستانی قوم کی نمائندگی نہیں کرتی ہے۔ عمران خان نے ملک میں عام انتخاب کا اعلان جلد کرنے کا مطالبہ بار بار کر رہے ہیں۔ حالانکہ موجودہ اتحادی حکومت نے عمران خان کے مطالبہ کو پوری طرح سے مسترد کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔