وہائٹ ہاؤس کا فنڈ ختم! بائڈن انتظامیہ ممکنہ گورنمنٹ شٹ ڈاؤن کے لیے تیار

وہائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے کہا ہے کہ 30 ستمبر کو موجودہ فنڈنگ ختم ہونے کی حالت میں بائڈن انتظامیہ ممکنہ گورنمنٹ شٹ ڈاؤن کی تیاری کر رہا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

وہائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے کہا ہے کہ 30 ستمبر کو موجودہ فنڈنگ ختم ہونے کی حالت میں جو بائڈن انتظامیہ ممکنہ گورنمنٹ شٹ ڈاؤن کی تیاری کر رہا ہے۔ ساکی نے جمعرات کو ایک پریس بریفنگ میں او ایم بی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ مینجمنٹ اور بجٹ دفتر (او ایم بی) کے لیے کئی انتظامیہ میں طویل مدت سے چلی آ رہی رسم کے مطابق ہے، جو ایجنسی کے سینئر ملازمین کو منظم شٹ ڈاؤن منصوبوں کا تجزیہ اور اَپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت کی یاد دلاتا ہے۔‘‘

خبر رساں ایجنسی سنہوا نے ان کے حوالے سے کہا کہ ’’یہ رسمی گائیڈنس نہیں ہے، یہ صرف ایک ریمائنڈر ہے۔ ہم سات دن باہر ہیں، اور ہمیں کسی بھی ایمرجنسی حالت میں، یقینی طور سے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ اس لیے ہم اسے ایک مستقل قدم کی شکل میں دیکھتے ہیں۔‘‘


ساکی نے کہا کہ بائڈن انتظامیہ امریکی وبا رد عمل، معاشی اصلاح، یا دیگر ترجیحات پر ممکنہ گورنمنٹ شٹ ڈاؤن کے اثرات کو کم کرنے کے لیے قدم اٹھا رہا ہے۔ ’’معاملہ یہ ہے کہ شٹ ڈاؤن حیرت انگیز طور پر مہنگا، تقسیم کرنے والا اور نقصان دہ ہے۔ ڈائریکٹ پبلک ہیلتھ کوششیں عام طور پر بند کے دوران آگے بڑھ سکتی ہیں، کیونکہ انھیں چھوٹ دی گئی ہے، اور یہ یقینی طور پر ہمارا ارادہ ہے۔‘‘

ساکی کا بیان امریکی ہاؤس آف ریپریزنٹیٹو کے ذریعہ منگل کی شب ایک بل پاس کرنے کے بعد آیا ہے جو فیڈرل حکومت کو بند ہونے سے روکے گا اور دسمبر 2022 میں سرکاری قرض پر سود کی حد کو معطل کرے گا۔ سینیٹ اقلیتی لیڈر مچ میک کونیل نے پیر کو اشارہ دیا کہ ریپبلکن ایک قلیل مدتی حکومتی مالیاتی تغذیہ بل کو پاس کرنے میں مدد کریں گے، اگر ڈیموکریٹ اسے سود حد کو معطل کرنے کے منصوبہ سے الگ کرتے ہیں۔


ہاؤس اسپیکر نینسی پیلوسی نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’وہاں کیا ہوتا ہے، اس کی بنیاد پر ہم 30 ستمبر تک حکومت کو اوپن رکھیں گے، جو کہ ہماری تاریخ ہے، اور قرض کی حد کے بارے میں بات چیت جاری رکھیں گے۔ کانگریس آئندہ ہفتہ گورنمنٹ شٹ ڈاؤن کو ٹالنے کے طریقوں کو تلاش کریں گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔