روہنی ضلع کورٹ میں گینگ وار، اندھا دھند فائرنگ میں گینگسٹر گوگی ہلاک، 2 شوٹر کی بھی موت

گینگ وار میں تین لوگوں کی موت ہونے کی اطلاع ہے، مہلوکین میں دو حملہ آور بھی شامل بتائے جا رہے ہیں، دراصل موقع پر پولیس کی جوابی کارروائی میں دو شوٹر کی موت ہوئی ہے۔

تصویر ویپن
تصویر ویپن
user

قومی آوازبیورو

دہلی کے روہنی کورٹ میں جمعہ کو اس وقت گینگ وار دیکھنے کو ملا جب ایک کیس کی سماعت چل رہی تھی۔ خبروں کے مطابق مشہور بدمعاش جتیندر مان گوگی (گینگسٹر) کو اس کے مخالف گروپ کے بدمعاشوں نے گولیوں سے چھلنی کر دیا۔ گینگ وار میں تین لوگوں کی موت ہونے کی اطلاع ہے۔ مہلوکین میں دو حملہ آور بھی شامل بتائے جا رہے ہیں۔ دراصل موقع پر پولیس کی جوابی کارروائی میں دو شوٹر کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ٹلّو گینگ نے جتیندر گوگی کا قتل کیا ہے۔ علاوہ ازیں بدمعاش راہل اور ایک دیگر بدمعاش کو اسپیشل سیل نے مار گرایا۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ راہل کی گرفتاری پر 50 ہزار روپے کا انعام تھا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق راہل اور مورش نام کے بدمعاش کی اسپیشل سیل کی فائرنگ میں موت ہوئی ہے۔ صبح پولیس کو خبر ملی تھی کہ گوگی کی پیشی کے دوران وکیل کی ڈریس میں شوٹر حملہ کر سکتے ہیں۔ سنٹرل، ناردرن سیل کی ٹیم نے جوابی کارروائی میں فائرنگ کی جس میں دو بدمعاشوں کی موت ہو گئی۔


پولیس کے مطابق کورٹ نمبر 206 کے باہر روہنی کورٹ میں فائرنگ ہوئی ہے۔ بدمعاشوں نے گوگی (گینگسٹر) کو نشانہ بنایا جس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے کراس فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں دو حملہ آوروں کی بھی جائے وقوع پر ہی موت ہو گئی۔ جرائم پیشے وکیل کے لباس میں پہنچے تھے۔ واقعہ میں ایک خاتون وکیل زخمی بھی ہوئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ تقریباً 35 سے 40 راؤنڈ فائرنگ ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔